حرمین شریفین کا دفاع پاکستان کے لیے ایک بہت بڑے اعزاز ہے،محمد حنیف عباسی
افغانستان دہشتگردی کا بیس کیمپ بن چکا ہے جہاں اسرائیل اپنی ٹیکنالوجی اور بھارت اپنے پیسے کے ساتھ بیٹھا ہے،وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا جلسے سے خطاب
پختون پنجابی کشمیری اور سندھی ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں جو پاکستان کو مانتا ہے ہم اس کو مانتے ہیں اور جو پاکستان کو نہیں مانتا ہم اس کو اور اس کی آنے والی نسلوں کو بھی نہیں مانتے،وفاقی وزیر ریلوے
راولپنڈی کی تعمیر و ترقی اور اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی گہری نظر ہے،اور ان کی راولپنڈی کے عوام سے محبت کا سب سے بڑا ثبوت یہ ہے کہ وہ راولپنڈی کے کسی بھی ترقیاتی منصوبے کا فوری فنڈ جاری کرتی ہیں،بیگم طاہر اورنگزیب
انشاءاللہ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) باری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی جلسوں سے رکن پنجاب اسمبلی ضیاء اللہ شاہ راجہ ارشد محمود اور یاسین خان نے بھی خطاب کیا
بیورو چیف:شیخ ظہیراحمد
راولپنڈی( جاگیر نیوز ) وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ حرمین شریفین کا دفاع پاکستان کے لیے ایک بہت بڑے اعزاز کی بات ہے.
افغانستان دہشتگردی کا بیس کیمپ بن چکا ہے جہاں اسرائیل اپنی ٹیکنالوجی اور بھارت اپنے پیسے کے ساتھ بیٹھا ہے.انہوں نے کہا ہے کہ جن لوگوں کو ہم نے 40 سال تک سینے سے لگایا وہ پاکستان کو گالیاں دیں یا میلی آنکھ سے دیکھیں یہ برداشت نہیں ہوگا. جو پاکستان کو اور پاکستان کے آئین کو نہیں مانتا ہم اس کو اور اس کی آے والی نسلوں کو بھی نہیں مانتے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈھوگ نجو میں راجہ ارشد محموداور خیابان سر سید میں یاسین خان کی طرف سے منعقدہ عوامی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر رکن قومی اسمبلی بیگم طاہرہ اورنگزیب،صوبائی پارلیمانی سیکٹریز وارکان پنجاب اسمبلی ضیاء اللہ شاہ،محترمہ شادیہ رضوان،محترمہ اسماء ناز عباسی،پیرزادہ راحت مسعود قدوسی،جاوید انور مغل،راجہ ظفر اقبال،راجہ ارشد محمود،چوہدری زبیر،راجہ اظہر اقبال،راجہ خضر اقبال،حسن جبار سمیت دیگر بھی موجود تھے.وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا کہ جو عوامی نمائندہ عوامی مسائل سے واقف ہی نہیں ہے اسے ایم پی اے یا ایم این اے بننے کا کوئی حق نہیں ہے، ہم راولپنڈی کے ہر حلقے میں ہر یونین کونسل میں گیس پانی بجلی اور سیوریج کے مسائل حل کر رہے ہیں اور 40 سے 50 سال پرانی پائپ لائنوں کو تبدیل کیا جا رہا ہے، صاف ستھری گلیاں اور سڑکیں بنائی جا رہی ہیں جبکہ لوگوں کو تفریح کے لیے جدید قسم کے پارکس دے رہے ہیں جہاں کیمرے لگے ہوں گے اور ہر ماں بہن اور بہو بیٹی کی عزت کو سب سے پہلے سامنے رکھا جائے گا،،انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز راولپنڈی کے شہریوں کو جدید سفری سہولیات کے لیے 40 گرین بسیں دے رہی ہیں جو جلد ہی راولپنڈی پہنچ جائیں گی. ہم نے آائی جے پی روڈ بنوایا،آج راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آاف کارڈیالوجی عوام کی خدمت کر رہا ہے جبکہ راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف یورالوجی جو میرا خواب تھا 10 دن پہلے وہاں دو لیور ٹرانسپلانٹ ہوئے جس کے لیے لوگوں کو پہلے بیرون ممالک جانا پڑتا تھا اورچند روز بعد کڈنی ٹرانسپلانٹ بھی ہونے جا رہا ہے اب لوگوں کو باہر نہیں جانا پڑے گا اسی طرح ہم نے الیکشن میں وعدہ کیا تھا کہ 400 بیڈ پر مشتمل چلڈرن ہسپتال بھی بنایا جائے گا جو انشاءاللہ اس سال مکمل ہو جائے گا.وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن اور محفوظ ملک ہے جس کا کریڈٹ پاک فوج کو جاتا ہے شہیدوں اور غازیوں کی اس سرزمین کو ذوالفقار علی بھٹو،ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور نواز شریف نے کمپرومائز نہ کرکے ایٹمی طاقت میں بدل دیا.وفاقی وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ پختون پنجابی کشمیری اور سندھی ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں جو پاکستان کو مانتا ہے ہم اس کو مانتے ہیں اور جو پاکستان کو نہیں مانتا ہم اس کو اور اس کی آنے والی نسلوں کو بھی نہیں مانتے۔حرمین شریفین کا دفاع پاکستان کے لیے ایک بڑے اعزاز کی بات ہےاور ہماری بنیاد کسی ذات پات کی بنیاد پر نہیں بلکہ ہماری بنیاد کلمہ طیبہ ہے حرمین شریفین کی طرف اٹھنے والی ہر میلی نظر کو پھوڑ اور ہاتھ کو نیست و نابود کر دیا جائے گا۔تقریب سے رکن قومی اسمبلی بیگم طاہر اورنگزیب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی کی تعمیر و ترقی اور اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی گہری نظر ہے،اور ان کی راولپنڈی کے عوام سے محبت کا سب سے بڑا ثبوت یہ ہے کہ وہ راولپنڈی کے کسی بھی ترقیاتی منصوبے کا فوری فنڈ جاری کرتی ہیں،انشاءاللہ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) باری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی جلسوں سے رکن پنجاب اسمبلی ضیاء اللہ شاہ راجہ ارشد محمود اور یاسین خان نے بھی خطاب کیا اور واشگاف الفاظ میں اپنی قیادت کا شکریہ ادا کیا. جناب وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے رکن قومی اسمبلی بیگم طاہرہ اورنگزیب اور ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا کے ہمراہ 3پارکوں شاہ نجف پارک , میلاد پارک اور علامہ اقبال پارک کا بھی افتتاح کیا اس موقع پرویاں موجودسینکڑوں لوگوں نے آتش بازی کی،گھڑ ڈانس کرایا، پھولوں کی پتیاں پھینک کر اور ہار پہنا کر عوامی نمائندوں کا بھرپور شایان شان استقبال کیا۔




