پی ایف ایف انڈر 17 چیمپئن شپ 2026ء: 23 ستمبر سے اسلام آباد میں آغازہوگا
ٹیموں کی شرکت سے متعلق تمام اخراجات، جبکہ چیمپئن شپ کے انعقاد سے متعلق دیگر اخراجات بھی پاکستان فٹبال فیڈریشن برداشت کرے گی
چیمپئن شپ میں پاکستان بھر سے صوبائی اور علاقائی ٹیمیں شرکت کریں گی، جس سے نوجوان کھلاڑیوں کو قومی سطح پر مقابلہ کرنے اور قیمتی مسابقتی تجربہ حاصل کرنے کا موقع ملے گا،پی ایف ایف
پی ایف ایف:احمد یوسف
اسلام آباد:(جاگیرنیوز)پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے اعلان کیا ہے کہ پی ایف ایف انڈر 17 چیمپئن شپ 2026ء اسلام آباد میں 23 ستمبر سے 4 اکتوبر 2026ء تک منعقد ہوگی۔
چیمپئن شپ میں پاکستان بھر سے صوبائی اور علاقائی ٹیمیں شرکت کریں گی، جس سے نوجوان کھلاڑیوں کو قومی سطح پر مقابلہ کرنے اور قیمتی مسابقتی تجربہ حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔ہر شریک ٹیم 23 کھلاڑیوں اور پانچ آفیشلز پر مشتمل ہوگی۔یہ چیمپئن شپ پی ایف ایف کی جانب سے ملکی فٹبال کو بحال اور مضبوط بنانے، نوجوان کھلاڑیوں کے لیے مواقع بڑھانے اور ملک بھر میں نوجوانوں کی فٹبال ترقی کے لیے ایک مضبوط نظام تشکیل دینے کی جاری کوششوں کا حصہ ہے۔ٹیموں کی شرکت سے متعلق تمام اخراجات، جبکہ چیمپئن شپ کے انعقاد سے متعلق دیگر اخراجات بھی پاکستان فٹبال فیڈریشن برداشت کرے گی۔




