پی ایف ایف کا فیفا آسیان کپ 2026ء کے لیے 23 رکنی اسکواڈ کا اعلان

ہیڈ کوچ نولبرٹو سولانو کی قیادت میں شاہینز پہلی بار منعقد ہونے والے فیفا آسیان کپ میں شرکت کریں گے، جس میں آسیان خطے کی مختلف ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں

اسکواڈ میں پاکستان سے انڈونیشیا روانہ ہونے والے کھلاڑیوں کے ساتھ بیرونِ ملک مقیم قومی ٹیم کے کھلاڑی بھی شامل ہیں،ترجمان پی ایف ایف

سپورٹس رپورٹر: نعیم روحانی

اسلام آباد:(جاگیرنیوز)پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے انڈونیشیا میں ہونے والے فیفا آسیان کپ 2026 کے لیے پاکستان کی قومی ٹیم کے 23 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
اسکواڈ میں پاکستان سے انڈونیشیا روانہ ہونے والے کھلاڑیوں کے ساتھ بیرونِ ملک مقیم قومی ٹیم کے کھلاڑی بھی شامل ہیں۔
ہیڈ کوچ نولبرٹو سولانو کی قیادت میں شاہینز پہلی بار منعقد ہونے والے فیفا آسیان کپ میں شرکت کریں گے، جس میں آسیان خطے کی مختلف ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
23 رکنی اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کے نام :یوسف بٹ ،حسن علی،ثاقب حنیف،عبداللہ شاہ،عبدالرحمٰن،علی خان،علی آغا،حیان خٹک،علی عزیر،
عالمگیر غازی،علی رضا،عبدالصمد ارشد،کلیم اللہ،شایق دوست،عبداللہ اقبال،ایساح سلیمان،محب اللہ،مامون خان،محمد فضل،حارث زیب،عمر نواز،عبدالصمد اور
علی خان فیفا آسیان کپ 2026 پاکستان کو ایک نئے بین الاقوامی پلیٹ فارم پر مقابلہ کرنے اور آسیان خطے کی ٹیموں کے خلاف اپنی تیاریوں کو مزید مضبوط بنانے کا موقع فراہم کرے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں