پہلی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول رحمت آباد اٹھارہ ہزاری میں ہونگے
پروگرام میں ڈیزرٹ ریلی، تھل کی ثقافت، گھڑ سواری،گھوڑا ڈانس، روایتی کھیل، لوک موسیقی، کبڈی،والی بال، میوزیکل نائٹ اور دیگر ثقافتی و تفریحی سرگرمیاں شامل ہوں گی
جھنگ:(جاگیر نیوز) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت پنجاب میں سیاحت کے فروغ اور مقامی ثقافت اور روایات کے تحفظ کو اجاگر کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام
09 تا 11 اکتوبرجھنگ ڈیزرٹ ریلی کا انعقاد ہونے جا رہا ہے۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر بابر دین نے گزشتہ روز جھنگ ڈیزرٹ ریلی و ثقافتی فیسٹیول کے آغاز کے مقام پر پریس کانفرنس سے خطاب کیا،سابق ممبر صوبائی اسمبلی فیصل حیات جبوآنہ،سابق ممبر صوبائی اسمبلی سلطان سکندر بھروانہ،سابق ممبر صوبائی اسمبلی راشدہ یعقوب شیخ،سابق ممبر صوبائی اسمبلی خالد غنی،صاحبزادہ مولانا محمد آصف معاویہ،امیر عباس سیال،مکرم وحید شیخ سمیت دیگر ضلعی انتظامیہ کے افسران و سول سوسائٹی نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ اس میں ریلی کو مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔جس میں خواتین کی ریس کو بھی شامل کیا گیا ہے۔جھنگ ڈیزرٹ ریلی کروانے کا مقصد صرف ایک ریس نہیں بلکہ جھنگ کی شناخت،صحرائی خوبصورتی،ثقافت، روایات, تاریخی و سیاحتی مقامات اور قدرتی حسن کو ملکی و بین الاقوامی سیاحوں کے سامنے متعارف کروانا ہے، ایونٹ میں ڈیزرٹ ریلی، تھل کی ثقافت، گھڑ سواری،گھوڑا ڈانس، روایتی کھیل، لوک موسیقی، کبڈی،والی بال، میوزیکل نائٹ اور دیگر ثقافتی و تفریحی سرگرمیاں شامل ہوں گی۔ان سرگرمیوں کے ذریعے جھنگ کی مقامی ثقافت، روایتی کھیلوں اور فنون کو بھی نمایاں کیا جائے گا۔جھنگ ڈیزرٹ ریلی کے ذریعے ملک کے مختلف علاقوں سے آنے والے افراد کو جھنگ کے صحرائی حسن، تاریخی ورثے، ثقافتی روایات اور مقامی مہمان نوازی سے روشناس کرایا جائے گا۔ریلی میں شریک ہونے والے مہمانوں اور سیاحوں کیلئے تھل میں باقاعدہ کیمپس بھی قائم کئے جائیں گے۔




