آئی جی اسلام آباد سے چیئرمین اے ڈی آر سی طیب نواز ملک کی ملاقات

چیئرمین نے بتایاکہ ہم نےمختلف نوعیت کے گھریلو، کاروباری اور سماجی تنازعات میں فریقین کے درمیان خوش اسلوبی سے صلح کروا کر معاشرے میں روایتی تنازعات کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا اور کمیٹی کی کارکردگی اور عوامی فلاح کے اقدامات پر تفصیلی رپورٹ پیش کی

آئی جی اسلام آباد محمد سہیل چوہدری نے(اے ڈی آر سی)کی کاوشوں کو بے حد سراہااورچیئرمین طیب نواز ملک, ڈپٹی چئیرمین محمد جمیل عباسی اور تمام ممبران کی جانب سے معاشرے میں مفاہمت، امن اور بھائی چارے کی فضا ہموار کرنے کے لیے کی جانے والی انتھک کوششوں کی پرزور تحسین کی

رپورٹ :سٹی رپورٹر

اسلام آباد(جاگیرنیوز) دارالحکومت میں امن و امان، باہمی رواداری اور تنازعات کے پرامن حل کے فروغ کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
چیئرمین (اے ڈی آر سی) طیب نواز ملک نے انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد محمد سہیل چوہدری سے تفصیلی ملاقات کی اور ملاقات میں اے ڈی آر سی کی اب تک کی کارکردگی، کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ اور پبلک سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر بنانے کے امور پر غور کیا گیا۔ ملاقات کے دوران چیئرمین (اے ڈی آر سی)طیب نواز ملک نے آئی جی اسلام آباد کو کمیٹی کی کارکردگی کی جامع رپورٹ پیش کی۔ انہوں نے بتایا کہ (اے ڈی آر سی) نے مختلف نوعیت کے گھریلو، کاروباری اور سماجی تنازعات میں فریقین کے درمیان خوش اسلوبی سے صلح کروا کر معاشرے میں روایتی تنازعات کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ آئی جی اسلام آباد محمد سہیل چوہدری نے(اے ڈی آر سی)کی کاوشوں کو بے حد سراہا۔ انہوں نے چیئرمین طیب نواز ملک, ڈپٹی چئیرمین محمد جمیل عباسی اور تمام ممبران کی جانب سے معاشرے میں مفاہمت، امن اور بھائی چارے کی فضا ہموار کرنے کے لیے کی جانے والی انتھک کوششوں کی پرزور تحسین کی۔ میٹنگ میں (اے ڈی آر سی)کی طرف سے پبلک سروس ڈیلیوری پر رپورٹ پیش کی گی کہ کس طرح (اے ڈی آر سی) نے سال رواں میں پبلک سروس ڈیلیوری کے وعدے کو پورا کرنے کے لیے ہر اول دستے کا کردار ادا کیا.۔ چیئرمین (اے ڈی آر سی) کی جانب سے پبلک سروس ڈیلیوری کے دیگر اہم اقدامات کے بارے میں بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی، جسے آئی جی اسلام پولیس نے انتہائی مفید قرار دیا۔ آئی جی اسلام آباد محمد سہیل چوہدری نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوام کو بروقت انصاف کی فراہمی اور ان کے مسائل کا ازالہ اولین ترجیح ہے۔ اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا “ہم سب کا بنیادی مقصد شہریوں کے مسائل کا حل اور معاشرے کی بہتری ہے۔ (اے ڈی آر سی) کو اس ضمن میں اپنے دائرہ کار کو مزید فعال بنانا چاہیے تاکہ عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے۔”

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں