ایشین گیمز رنگا رنگ تقریب کے ساتھ اختتام پذیر، پاکستان 10 میڈلز کے ساتھ 29ویں نمبر پر، چین بازی لے گیا

ایونٹ میں چین نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 169 طلائی سمیت مجموعی طور پر 341 میڈلز جیت کر پہلی پوزیشن اور میزبان جاپان 63 گولڈ، 95 سلور اور 91 برانز میڈلز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا

سپورٹس ڈیسک

ناگویا: (جاگیرنیوز) جاپان کے شہر ناگویا میں ایشین گیمز 2026ء رنگا رنگ اختتامی تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئے، میڈلز کی دوڑ میں چین نے پہلی جبکہ میزبان جاپان نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
ایونٹ میں چین نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 169 طلائی سمیت مجموعی طور پر 341 میڈلز جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔میزبان جاپان 63 طلائی، 95 چاندی اور 91 کانسی کے تمغوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، جبکہ جنوبی کوریا نے 39 طلائی، 43 چاندی اور 68 کانسی کے تمغے جیت کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ایشین گیمز میں پاکستان کی کارکردگی بھی سامنے آئی، قومی دستے نے 2 چاندی اور 8 کانسی کے تمغوں سمیت مجموعی طور پر 10 میڈلز اپنے نام کیے۔پاکستان نے 10 تمغوں کے ساتھ میڈلز ٹیبل پر 29ویں پوزیشن حاصل کی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں