ایشین گیمز2026ء: سلور اور دو کانسی کے تمغے جیتنے والی قومی اسکواش ٹیم کا وطن واپسی پر استقبال

وطن واپس پہنچنے والے کھلاڑیوں کا تالیوں، نعروں اور قومی جذبات کے اظہار کے ساتھ استقبال کیا گیا،مداحوں نے ٹیم کی کامیابی پر فخر اور اپنی بھرپورمحبت کا اظہار کیا

ایشین گیمز میں قومی ٹیم کی کارکردگی پاکستان میں اسکواش کے فروغ کو مزید تقویت دے گی اور نئی نسل کے کھلاڑیوں کو کھیل کی جانب راغب کرنے میں معاون ثابت ہوگی،فیڈریشن

اسلام آباد:(جاگیرنیوز)ایشین گیمز ایچی ناگویا 2026ء میں سلور اور دو کانسی کے تمغے جیتنے والی پاکستان کی اسکواش ٹیم کی وطن واپسی پر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا۔
اس موقع پر اسکواش کے شائقین، کھلاڑیوں کے اہل خانہ، مداحوں اور کھیلوں سے وابستہ حکام کی بڑی تعداد نے قومی ہیروز کا استقبال کیا اور برآعظمی کھیلوں میں ان کی عمدہ کارکردگی پر خوشی کا اظہار کیا۔وطن واپس پہنچنے والے کھلاڑیوں کا تالیوں، نعروں اور قومی جذبات کے اظہار کے ساتھ استقبال کیا گیا جبکہ مداحوں نے ٹیم کی کامیابی پر فخر اور اپنی بھرپورمحبت کا اظہار کیا۔پاکستان اسکواش فیڈریشن (پی ایس ایف) نے قومی ٹیم کے استقبال کے لیے ایئرپورٹ پہنچنے والے شائقین، اہل خانہ، حکام اور اسکواش سے محبت کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔فیڈریشن نے امید ظاہر کی کہ ایشین گیمز میں قومی ٹیم کی کارکردگی پاکستان میں اسکواش کے فروغ کو مزید تقویت دے گی اور نئی نسل کے کھلاڑیوں کو کھیل کی جانب راغب کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں