حکومت بلوچستان کا ہر سال 10 نوجوانوں کو دنیا کی ممتاز جامعات میں پی ایچ ڈی اسکالرشپس دینے کا اعلان

پی ایچ ڈی اسکالرشپ پروگرام بلوچستان کے روشن مستقبل کی نوید ہے، نوجوانوں کو دنیا کی بہترین جامعات تک پہنچانے کا سفر شروع ہوچکا ہے، یہ بلوچستان کے مستقبل کو بدلنے کا سفر ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان

یہ صرف اسکالرشپس نہیں بلکہ بلوچستان کی آنے والی نسلوں کے لیے امید، علم اور ترقی کے نئے دروازے ہیں،دہشت گردی کا مقابلہ علم و شعور اور نوجوانوں کو ترقی کے مواقع فراہم کرکے کیا گیا ہے،سرفراز بگٹی

بلوچستان کا نوجوان مواقع کی تلاش میں دنیا سے پیچھے نہیں رہے گا اور دنیا کی بہترین جامعات بلوچستان کے نوجوانوں کا مقدر بنیں گی،وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی

رپورٹ:بیوروچیف

کوئٹہ: (جاگیر نیوز) حکومت بلوچستان نے دنیا بھر کی 100 سے زائد جامعات میں پی ایچ ڈی اسکالرشپس پروگرام کے لیے امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔
بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کے تحت بیرونِ ملک پی ایچ ڈی اسکالرشپس کا اعلان کیا گیا ہے۔ حکومت بلوچستان کے اعلامیے کے مطابق بلوچستان سے ہر سال 10 باصلاحیت امیدواروں کو دنیا کی ممتاز جامعات میں پی ایچ ڈی اسکالرشپس دی جائیں گی۔وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے عالمی سطح کے پی ایچ ڈی اسکالرشپ پروگرام کے اجراء پر اظہار مسرت کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ایچ ڈی اسکالرشپ پروگرام بلوچستان کے روشن مستقبل کی نوید ہے۔سرفراز بگٹی نے کہا کہ نوجوانوں کو دنیا کی بہترین جامعات تک پہنچانے کا سفر شروع ہوچکا ہے، یہ بلوچستان کے مستقبل کو بدلنے کا سفر ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان کے مطابق بلوچستان کا نوجوان مواقع کی تلاش میں دنیا سے پیچھے نہیں رہے گا اور دنیا کی بہترین جامعات بلوچستان کے نوجوانوں کا مقدر بنیں گی۔سرفراز بگٹی نے کہا کہ یہ صرف اسکالرشپس نہیں بلکہ بلوچستان کی آنے والی نسلوں کے لیے امید، علم اور ترقی کے نئے دروازے ہیں۔وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا مقابلہ علم و شعور اور نوجوانوں کو ترقی کے مواقع فراہم کرکے کیا گیا ہے۔سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کا مستقبل بندوق تھام کر پہاڑوں میں چھپنے والے نہیں بلکہ کتاب تھام کر دنیا کی ممتاز جامعات میں علم و تحقیق کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے نوجوان ہیں۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ حکومت کا مقصد بلوچستان کے نوجوانوں کو دنیا کی ممتاز جامعات میں پہنچا کر علم و تحقیق کے عالمی نقشے پر نمایاں مقام دلانا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں