سکیورٹی فورسز کا عزمِ استحکام وژن: ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی میں سرغنہ سمیت 8 دہشت گرد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی، آپریشن کےدوران ہلاک ہونے والوں میں فتنہ الخوارج کے 3 اہم سرغنہ بھی شامل ہیں،ذرائع سکیورٹی

ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سےغیرملکی کرنسی،بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ،سکیورٹی فورسز عزمِ استحکام وژن کے تحت دہشتگردی کے مکمل خاتمے اور ملک میں پائیدار قیامِ امن کے لیے پرعزم ہیں،ذرائع سکیورٹی

پشاور: (جاگیرنیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی، آپریشن کےدوران ہلاک ہونے والوں میں فتنہ الخوارج کے 3 اہم سرغنہ بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سےغیرملکی کرنسی،بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ سکیورٹی فورسز عزمِ استحکام وژن کے تحت دہشتگردی کے مکمل خاتمے اور ملک میں پائیدار قیامِ امن کے لیے پرعزم ہیں۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائی کو سراہا۔وزیراعظم کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم ہے، ملک میں امن و استحکام کے لیے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ناگزیر ہے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ڈی آئی خان میں خوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں