حضرت کلو بابا سرکارؒ کے تین روزہ عرس کی تقریبات جاری، زائرین کی کثیر تعداد میں شرکت

فیصل کریم کنڈی، حنیف عباسی، دانیال چوہدری نے پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی،عرس کی تقریبات کے دوران مزار شریف پر روحانی محافل،حمد و نعت و محفل سماع، ذکر و اذکار اور دیگر مذہبی پروگرامزسمیت نیزہ بازی کے مقابلے بھی جاری ہیں

عرس کی تقریبات کے دوسرے روز بھی ملک بھر سے آنے والے زائرین اور عقیدت مندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور مزار شریف پر حاضری دے کر فاتحہ خوانی کی

نمائندہ خصوصی

مانسر شریف (جاگیرنیوز) حضرت کلو بابا سرکارؒ کے تین روزہ عرس کی تقریبات مانسر شریف، ضلع اٹک میں عقیدت و احترام کے ساتھ جاری ہیں۔ عرس کی تقریبات کے دوسرے روز بھی ملک بھر سے آنے والے زائرین اور عقیدت مندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور مزار شریف پر حاضری دے کر فاتحہ خوانی کی۔عرس کے پہلے روز گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، وفاقی وزیر محمد حنیف عباسی، وزیر مملکت دانیال چوہدری، پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری ریاض، خادم درگاہ حضرت بری امام سرکارؒ و حضرت کلو بابا سرکارؒ راجہ سرفراز اکرم، ڈاکٹر ریاض شہباز جنجوعہ، محسن بیگ، راجہ امتیاز جنجوعہ، راجہ سہیل یوسف، ملک امین، نعیم اعظم خان، فیصل خان آف گولڑہ، ڈاکٹر آصف جنجوعہ، راجہ شہزاد جنجوعہ، راجہ ایاز جنجوعہ، سید اسرار حسین شاہ بخاری اور چوہدری منظور سمیت دیگر شخصیات نے مزار شریف پر حاضری دی۔اس موقع پر معزز شخصیات نے مزار شریف پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی، جبکہ ملک و قوم کی سلامتی، خوشحالی، امن و استحکام اور امت مسلمہ کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔عرس کی تقریبات کے دوران مزار شریف پر روحانی محافل،حمد و نعت و محفل سماع، ذکر و اذکار اور دیگر مذہبی پروگرامزسمیت نیزہ بازی کے مقابلے بھی جاری ہیں، محفل حمد و نعت میں ملک معروف نعت خواح حضرات الحاج تسلیم احمد صابری،الحاج شہباز قمرصابری، الحاج عبدالرزاق جامی،محمد عامر فیاضی،محمود الحسن اشرفی،محمد خاور نقشبندی،محمد بلال حیدر، محمد رضوان خالداور قاری سید مزمل ہاشمی سمیت دیگر نے اپنے فن سے محفل میں چار چاند لگا دیئے، عرس کے دوران زائرین کی سہولت کیلئےسکیورٹی کے لیے انتظامات کیے گئے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں