پی ایف ایف انڈر 17 چیمپئن شپ فیصلہ کن مرحلے میں داخل،سیمی فائنل لائن اپ مکمل

سندھ انڈس، پنجاب ہراپا، کے پی کے ہمالیاز اور بلوچستان ہنگول اب چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنانے کے لیے مقابلہ کریں گی، یوں سیمی فائنل مرحلے میں سندھ، پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان چاروں صوبوں کی نمائندگی ہوگی

سندھ مہران اور جی بی قراقرم کے درمیان دن کا پہلا میچ سخت مقابلے پر مبنی رہا، جس میں جی بی قراقرم نے 1-0 سے کامیابی حاصل کی، نوازیس نے 64ویں منٹ میں میچ کا واحد گول اسکور کیا

دوسرے میچ میں بلوچستان ہنگول اور کے پی کے ہمالیاز کے درمیان سخت مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا ، کسی بھی ٹیم کو فیصلہ کن گول کرنے کا موقع نہ مل سکا اور دونوں دفاعی لائنز نے آخر تک مضبوط کارکردگی کا مظاہرہ کیا

سپورٹس رپورٹر

اسلام آباد: (جاگیرنیوز)پی ایف ایف نیشنل انڈر 17 چیمپئن شپ 2026ء فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگئی ہے.
جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں گروپ مرحلے کے اختتام کے بعد چاروں صوبوں کی نمائندگی کرنے والی چار ٹیموں نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔سندھ انڈس، پنجاب ہراپا، کے پی کے ہمالیاز اور بلوچستان ہنگول اب چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنانے کے لیے مقابلہ کریں گی، یوں سیمی فائنل مرحلے میں سندھ، پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان چاروں صوبوں کی نمائندگی ہوگی۔گروپ مرحلے کے آخری روز دو مختلف نوعیت کے مقابلے دیکھنے میں آئے۔سندھ مہران اور جی بی قراقرم کے درمیان دن کا پہلا میچ سخت مقابلے پر مبنی رہا، جس میں جی بی قراقرم نے 1-0 سے کامیابی حاصل کی۔ نوازیس نے 64ویں منٹ میں میچ کا واحد گول اسکور کیا، جس کے ساتھ جی بی قراقرم نے اپنی مہم کا اختتام تین پوائنٹس کے ساتھ کیا۔جبکہ دوسرے میچ میں بلوچستان ہنگول اور کے پی کے ہمالیاز کے درمیان سخت مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔
دونوں ٹیمیں آخری گروپ میچ سے قبل اپنی اپنی مہم میں ناقابل شکست تھیں، تاہم کسی بھی ٹیم کو فیصلہ کن گول کرنے کا موقع نہ مل سکا اور دونوں دفاعی لائنز نے آخر تک مضبوط کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔نتیجے کے بعد کے پی کے ہمالیاز سات پوائنٹس کے ساتھ گروپ سی میں سرفہرست رہے، جبکہ بلوچستان ہنگول نے بھی سات پوائنٹس حاصل کیے اور گول فرق کی بنیاد پر دوسری پوزیشن حاصل کی۔ کے پی کے ہمالیاز نے 13 گول اسکور کیے اور ایک بھی گول نہیں کھایا، جبکہ بلوچستان ہنگول نے نو گول اسکور کیے اور صرف دو گولز کا سامنا کیا۔گروپ مرحلے کے اختتام کے ساتھ ہی سیمی فائنل لائن اپ بھی مکمل ہوگئی ہے۔سندھ انڈس 8 اکتوبر کو سہ پہر 3 بجے کے پی کے ہمالیاز کے مدمقابل ہوگی، جبکہ پنجاب ہراپا شام 7 بجے بلوچستان ہنگول کا سامنا کرے گی۔ دونوں سیمی فائنلز جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔سندھ انڈس گروپ اے میں سرفہرست رہتے ہوئے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچی ہے، جبکہ پنجاب ہراپا نے گروپ بی میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔چیمپئن شپ میں سیمی فائنلز سے قبل ایک روز کا وقفہ ہوگا، جبکہ دونوں سیمی فائنلز کی فاتح ٹیمیں 10 اکتوبر کو شام 7 بجے کھیلے جانے والے فائنل میں آمنے سامنے ہوں گی۔واضع رہے کہ چھ روز کے گروپ مرحلے کے بعد اب چار ٹیمیں باقی رہ گئی ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں