آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ:حسن نواز نے 49 ویں نمبر پر جگہ حاصل کرلی

آئی سی سی رینکنگ کے مطابق پہلے نمبر پر بھارت کے ایشان کشن اور ابھیشیک شرما بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر اورپاکستانی ٹی ٹوئنٹی کپتان صاحبزادہ فرحان کا تیسرا نمبر ہے

بولرز کی رینکنگ میں افغان بولر راشد خان نے پاکستانی اسپنر ابرار احمد سے پہلی پوزیشن چھینتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے، ابرار احمد دوسرے نمبر پر چلے گئے اور تیسرے نمبر پر آسٹریلیا کے ایڈم زمپا موجود ہیں

سپورٹس ڈیسک

لاہور: (جاگیرنیوز) قومی ٹیم کے اُبھرتے ہوئے بیٹر حسن نواز نے 62 درجہ ترقی پاتے ہوئے 49 ویں نمبر پر جگہ حاصل کرلی ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی رینکنگ جاری کردی ہے۔آئی سی سی رینکنگ کے مطابق پہلے نمبر پر بھارت کے ایشان کشن اور ابھیشیک شرما بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ ٹی ٹوئنٹی کپتان صاحبزادہ فرحان کا تیسرا نمبر ہے۔صائم ایوب ایک درجہ ترقی کی بدولت 38 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔انگلش بیٹرز ہیری بروک اور جوز بٹلر بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں، بھارت کے شریاش ایئر 18 درجہ ترقی کے بعد 7 ویں نمبر پر آگئے ہیں جبکہ تلک ورما ایک درجے تنزلی کے بعد 10 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔آئی سی سی بولرز کی رینکنگ میں افغان بولر راشد خان نے پاکستانی اسپنر ابرار احمد سے پہلی پوزیشن چھینتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے جبکہ ابرار احمد دوسرے نمبر پر چلے گئے اور تیسرے نمبر پر آسٹریلیا کے ایڈم زمپا موجود ہیں۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی آلراؤنڈرز کی فہرست میں زمبابوے کے سکندر رضا کا پہلا نمبر جبکہ صائم ایوب دوسرے اور انگلینڈ کے ول جیکس تیسرے نمبر پر ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں