خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت نواز شریف کارڈیالوجی سنٹر مری حوالے سےاہم اجلاس
ساملی ہسپتال اینڈ نواز شریف کارڈیالوجی سنٹر مری و گردونواح کیلئے ایک بہترین علاج گاہ ثابت ہو رہی ہے،حکومت نے اس ہسپتال کیلئے تاریخ میں پہلی بار کروڑوں روپوں کی جدید مشینری خریدی ہے،صوبائی وزیر صحت
ایگزیکٹو ڈائریکٹر راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پروفیسر مسفراح نے بریفنگ دی، اجلاس کے دوران ہسپتال کو اپ گریڈ کرنے کیلئے طبی سامان و ایچ آر کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا گیاہے،سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود
بیورو چیف:شیخ ظہیراحمد
راولپنڈی:(جاگیرنیوز) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت نواز شریف کارڈیالوجی سنٹر مری کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔
اجلاس میں سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمودسمیت ایگزیکٹو ڈائریکٹر راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پروفیسر مسفراح، ایم ایس ہسپتال ڈاکٹر قیصر عباسی اور بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے افسران بھی شریک ہوئے۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس کے دوران نواز شریف کارڈیالوجی سنٹر مری کے انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پروفیسر مسفراح نے جاری پیش رفت بارے بریفنگ دی۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق نواز شریف کارڈیک سنٹر کے ذریعے مری و گردونواح کی عوام کو کارڈیک کی جدید اور بہترین سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔سید محمد حسین ساملی ہسپتال اینڈ نواز شریف کارڈیالوجی سنٹر مری و گردونواح کیلئے ایک بہترین علاج گاہ ثابت ہو رہی ہے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ حکومت پنجاب نے اس ہسپتال کیلئے تاریخ میں پہلی بار کروڑوں روپوں کی جدید مشینری خریدی ہے۔اس ہسپتال میں کیتھ لیب کے ذریعے مریضوں کو سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود نے کہاکہ اجلاس کے دوران ہسپتال کو اپ گریڈ کرنے کیلئے طبی سامان و ایچ آر کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا گیاہے۔متعلقہ افسران کو اس ہسپتال سے متعلق سونپی گئی ذمہ داریوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔




