سربین ٹینس سٹارنوواک جوکووچ نے کیریئر کا 102واں ٹائٹل جیت لیا
اس کامیابی کے ساتھ جوکووچ نے مسلسل 21ویں سال کم از کم ایک سنگلز ٹائٹل جیتنے کا اعزاز برقرار رکھا
بیجنگ میں کھیلے گئے فائنل میں آسٹریلوی کھلاڑی ایلکس ڈی میناؤر انجری کے باعث مقابلہ مکمل نہ کرسکے، دونوں کھلاڑیوں نے پہلے سیٹ کے بعد میڈیکل ٹائم آؤٹ بھی لیا تھا
جوکووچ نے پہلا سیٹ ٹائی بریک پر 6-7 (3-7) سے جیتا جبکہ دوسرے سیٹ کے آغاز میں ڈی میناؤر نے ایک گیم جیتی،بائیں ران کی تکلیف کے باعث آسٹریلوی کھلاڑی نے میچ سے دستبرداری اختیار کرلی
سپورٹس ڈیسک
بیجنگ: (جاگیرنیوز) ٹینس سٹار نوواک جوکووچ نے چین اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کرتے ہوئے اپنے شاندار کیریئر کی 102ویں سنگلز ٹرافی حاصل کرلی۔
بیجنگ میں کھیلے گئے فائنل میں آسٹریلوی کھلاڑی ایلکس ڈی میناؤر انجری کے باعث مقابلہ مکمل نہ کرسکے۔39 سالہ جوکووچ نے پہلا سیٹ ٹائی بریک پر 6-7 (3-7) سے جیتا جبکہ دوسرے سیٹ کے آغاز میں ڈی میناؤر نے ایک گیم جیتی۔اس کے بعد بائیں ران کی تکلیف کے باعث آسٹریلوی کھلاڑی نے میچ سے دستبرداری اختیار کرلی۔ دونوں کھلاڑیوں نے پہلے سیٹ کے بعد میڈیکل ٹائم آؤٹ بھی لیا تھا۔اس کامیابی کے ساتھ جوکووچ نے مسلسل 21ویں سال کم از کم ایک سنگلز ٹائٹل جیتنے کا اعزاز برقرار رکھا۔ان سے زیادہ ٹائٹلز صرف جمی کونرز (109) اور راجر فیڈرر (103) نے جیتے ہیں، چین اوپن میں ان کی یہ 34ویں مسلسل فتح اور ساتویں ٹرافی ہے۔جوکووچ نے کہا کہ رواں سال جسمانی اور صحت کے مسائل کے باعث ان کے لیے کافی مشکل رہا تاہم بیجنگ میں کامیابی نے ثابت کیا کہ وہ اب بھی عالمی سطح پر بہترین کھلاڑیوں کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔اس فتح کے بعد وہ دوبارہ عالمی ٹاپ 10 میں شامل ہوجائیں گے۔




