پاکستان سری لنکا ٹی ٹونٹی سیریز اور آئندہ بین الاقوامی کرکٹ مقابلوں کے لیے خصوصی صفائی انتظامات مکمل

صفائی ورکرز میچ سے قبل سٹیڈیم، ڈبل روڈ اور ملحقہ علاقوں کو مکمل زیرو ویسٹ بنائیں گے جبکہ میچ کے اختتام کے بعد بھی فوری صفائی آپریشن کرکے علاقوں کو صاف ستھرا رکھا جائے گا،ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی

راولپنڈی میں پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کی سہ ملکی ون ڈے سیریز اور پاکستان، سری لنکا ٹیسٹ میچ کے دوران بھی صفائی کے خصوصی انتظامات جاری رہیں گے،بازاروں میں صفائی اور ماحولیاتی تحفظ کے فروغ کے لیے آگاہی مہم

بیورو چیف:شیخ ظہیراحمد

راولپنڈی(جاگیرنیوز) راولپنڈی میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز سمیت آئندہ بین الاقوامی کرکٹ مقابلوں کے لیے خصوصی صفائی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں .
ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی رانا ساجد صفدر نے گلاس فیکٹری روڈ، یو سی 32 کا دورہ کیا اور صفائی آپریشن سمیت انسدادِ سموگ اقدامات کا جائزہ لیا۔ ایم ڈی کی ہدایات پر سٹیڈیم روڈ، مری روڈ، ڈبل روڈ اور ملحقہ علاقوں میں واشنگ، سوئیپنگ اور زیرو ویسٹ آپریشن کے لیے خصوصی ٹیمیں اور ورکرز تعینات کر دیے گئے ہیں۔9 اکتوبر سے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہونے والی تین روزہ ٹی ٹونٹی سیریز کے موقع پر سٹیڈیم کے اندر اور باہر صفائی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ صفائی ورکرز میچ سے قبل سٹیڈیم، ڈبل روڈ اور ملحقہ علاقوں کو مکمل زیرو ویسٹ بنائیں گے جبکہ میچ کے اختتام کے بعد بھی فوری صفائی آپریشن کرکے علاقوں کو صاف ستھرا رکھا جائے گا۔اسی طرح راولپنڈی میں پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کی سہ ملکی ون ڈے سیریز اور پاکستان، سری لنکا ٹیسٹ میچ کے دوران بھی صفائی کے خصوصی انتظامات جاری رہیں گے۔
بازاروں میں صفائی اور ماحولیاتی تحفظ کے فروغ کے لیے آگاہی مہمگلاس فیکٹری، یونین کونسل 32 میں ایس پی اے راولپنڈی کی کمیونیکیشن ٹیم کی جانب سے مارکیٹ آگاہی مہم میں شہریوں اور دکانداروں کو اینٹی سموگ اقدامات، صفائی ستھرائی اور کچرے کی مناسب تلفی کے حوالے سے آگاہی دی گئی اینٹی لٹرنگ سکواڈ کی کارروائیاں شہر بھر میں جاری ہیں۔ مختلف علاقوں میں انسپکشن کے دوران کوڑا کرکٹ پھیلانے اور صفائی کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی جا رہی ہے، جبکہ متعلقہ افراد کو وارننگ نوٹس جاری کرکے صفائی کے اصولوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں