ڈبلیو 15 اسلام آباد ورلڈ ٹینس ویمنز فیوچرز چیمپئن شپ: اوشنا اور ماہین نے عالمی ٹینس میں تاریخ رقم کردی

دونوں نکھلاڑیوں نے ڈبلیو 15 اسلام آباد ورلڈ ٹینس ویمنز فیوچرز چیمپئن شپ کے ڈبلز مقابلے میں کامیابی حاصل کرکے ورلڈ ٹینس ویمنز فیوچرز ٹورنامنٹ کا میچ جیتنے والی پہلی پاکستانی جوڑی بننے کا اعزاز حاصل کرلیا

اوشنا سہیل اور ماہین افتاب نے ہم وطن رومیسہ ملک اور جنوبی افریقہ کی نیسا فنیگن کو باآسانی 6-0، 6-0 سے شکست دے کر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی، تاریخی کامیابی کے ساتھ پاکستانی جوڑی نے قیمتی ڈبلیو ٹی اے رینکنگ پوائنٹس بھی حاصل کیے

صدر اعصام الحق قریشی، سیکریٹری جنرل کرنل ضیاء الدین طفیل (ر) اور پی ٹی ایف انتظامیہ نے اوشنا اور ماہین کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ان کی فتح پاکستان میں خواتین کی ٹینس کے فروغ اور حوصلہ افزائی کا باعث بنے گی

سپورٹس رپورٹر

اسلام آباد (جاگیرنیوز): پاکستان کی ٹاپ ویمن ٹینس کھلاڑی اوشنا سہیل اور ماہین افتاب قریشی نے عالمی ٹینس میں نئی تاریخ رقم کردی.
دونوں نکھلاڑیوں نے ڈبلیو 15 اسلام آباد ورلڈ ٹینس ویمنز فیوچرز چیمپئن شپ کے ڈبلز مقابلے میں کامیابی حاصل کرکے ورلڈ ٹینس ویمنز فیوچرز ٹورنامنٹ کا میچ جیتنے والی پہلی پاکستانی جوڑی بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میں اوشنا سہیل اور ماہین افتاب نے ہم وطن رومیسہ ملک اور جنوبی افریقہ کی نیسا فنیگن کو باآسانی 6-0، 6-0 سے شکست دے کر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔ تاریخی کامیابی کے ساتھ پاکستانی جوڑی نے قیمتی ڈبلیو ٹی اے رینکنگ پوائنٹس بھی حاصل کیے۔پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق قریشی، سیکریٹری جنرل کرنل ضیاء الدین طفیل (ر) اور پی ٹی ایف انتظامیہ نے اوشنا اور ماہین کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی فتح پاکستان میں خواتین کی ٹینس کے فروغ اور نئی نسل کے لیے حوصلہ افزائی کا باعث بنے گی۔چیمپئن شپ میں 17 ممالک کی 30 کھلاڑی شریک ہیں، جبکہ پاکستان کی جانب سے اوشنا سہیل، ماہین افتاب، محق کھوکھر، رومیسہ ملک اور حاجرہ سہیل ایکشن میں ہیں۔ ایونٹ کے مزید مقابلے آج صبح 10 بجے شروع ہوں گے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں