ریٹائرڈ ہونےوالی ہردلعزیز شخصیات محمد نفیس خان اور محمد خان کے اعزاز میں الوداعی تقریب
ہم محمد نفیس خان اور محمد خان امازئی کی گراں قدر خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، ریلوے ملازمین انہیں ہمیشہ یاد رکھیں گے، مر کزی صدر شیخ محمد انور کا الوداعی تقریب سے خطاب
محمد نفیس خان اور محمد خان امازئی نے مزدروں کیلئے دن رات کام کیا اور مسائل حل کرانے کیلئے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا ان کی محنت اور ایمانداری کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،مرکزی سیکرٹری جنرل خیر محمد تونیو کا الوداعی تقریب سے خطاب
بیورو چیف:شیخ ظہیر احمد
راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)ریلوے پریم یونین (سی بی اے)کے مر کزی صدر شیخ محمد انور اور مرکزی سیکرٹری جنرل خیر محمد تونیو نے ریٹائر ہونے والی ہردلعزیز شخصیات محمد نفیس خان اور محمد خان کی طویل اور گراں قدر خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے مزدروں کیلئے دن رات کام کیا اور ان کے مسائل حل کرانے کیلئے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا ان کی محنت اور ایمانداری کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گاریلوے اور مزدروں کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا اور یاد رکھا جائے گاوفاقی وزیر ریلوے ٹریک پر توجہ دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریم یونین کے زیر اہتمام راولپنڈی میں مرکزی نائب صدرمحمد نفیس خان اورڈویثرنل آرگنائزر محمد خان امازئی کے اعزاز میں ریٹائرمنٹ کے موقع پر زیر صدارت ڈاکٹر اشتیاق عرفان منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر عبدالشکور عباسی، خضر حیات ، رستم بٹ ، نوید بنگش، ملک زاہد، ملک طاہر، چوہدری ندیم منیر، نصر اللہ بھٹہ ،چوہدری شکیل، جنید خر م ،اکرام کنڈی، لاہور ڈویثرن کے صدر فیاض شہزاد، پنشنرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین یونس جٹ ،سینئر رہنما سید ظہور شاہ، کوآرڈینیٹر گورنر پنجاب ظہیر خان کھٹٹر، محنت کش یونین کے مرکزی صدر ملک یونس اعوان، اعجاز جدون، مزدور رہنما محمد یونس کھٹٹر ورکر یونین کے طاہر بھٹی ، مبارک حسین، سماجی و دینی شخصیت پیر عامر کے علاوہ تمام زونوں کے عہدیداران اور مزدوروں کی بڑی تعداد شرکت کی اور مرکزی نائب صدرمحمد نفیس خان اورڈویثرنل آرگنائزر محمد خان امازئی کی خدمات پر انھیں خراج تحسین پیش کیا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر اشتیاق عرفان نے محمد نفیس خان اور محمد خان کی طویل خدمات کو سراہا اور کہا کہ انہوں نے مزدروں کے مسائل کے حل کیلئے پریم یونین کے شانہ بشانہ اہم کر دار ادا کیا ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ محمد نفیس خان اور محمد خان نے الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر شیخ محمد انور اور سیکرٹری جنرل خیر محمد تونیو ڈویثرنل صدر ڈاکٹر اشتیاق عرفان اور پریم یونین کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور ڈاکٹر اشتیاق عرفان کی انتھک کاوشوں، خلوص اور قائدانہ صلاحیتوں کو دل کھول کر سراہاتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ مزدوروں کے مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کیا اور یونین کے ساتھ شانہ بشانہ کام کیا جو ہماری زندگی میں ہمیشہ یا رہے گی ۔اس موقع پر قائدِ پریم صدر شیخ محمد انور اور سیکرٹری جنرل خیر محمد تونیو نے شہید ملک شعیب کے لیے شہید پیکج دلوانے کا وعدہ بھی کیا اور چیئرمین ریلوے سی او ریلوے اور وفاقی وزیر ریلوے سے اپیل کی کہ ان کی فیملی سے ہر ممکن تعاون کیا جائے۔ آخر میں ملک کی سلامتی اور تمام فوت ہونے والوں کیلئے خصوصی دعا کی گئی .




