ملک میں معاشی ترقی اور امن و امان کے قیام کیلئے اقدامات وقت کی ضرورت ہے، ڈاکٹر محمد حنیف مغل
مہنگائی، غربت، بیروزگاری، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور دھرنے مظاہروں کو ختم کرنے کی اشد ضرورت ہے،ڈاکٹر محمد حنیف مغل کی گفتگو
سپورٹس رپورٹر:شیخ ظہیر احمد
راولپنڈی(جاگیر نیوز)چیئرمین پاکستان تحریک شاد باد ڈاکٹر محمد حنیف مغل نے کہا ہے کہ عوام کو خوشحال زندگی دیئے بغیر کی ترقی ممکن نہیں ہے، مہنگائی، غربت، بیروزگاری، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور دھرنے مظاہروں کو ختم کرنے کی اشد ضرورت ہے اور ملک میں معاشی ترقی اور امن و امان کے قیام کے لیے اقدامات وقت کی ضرورت ہے، مہنگائی کا جن قابو نہیں ہو پا رہا اس کی بنیادی وجہ بغیر پلاننگ کے پالیسیوں پر عمل کرنا ہے ۔ملک میں پڑھے لکھے عوامی نمائندوں کی ضرورت ہے جو عوام کو اس مہنگائی سے نجات دلا سکیں۔ پاکستان میں مہنگائی غربت بے روزگار بے روزگاری اور پٹرولیم کی قیمتوں میں کمی وقت کی ضرورت ہے ہم اس کے لیے عملی طور پر جدوجہد اور پڑھی لکھی اور نئی قیادت سامنے لانے کے لیے ہمیشہ آواز بلند کرتے رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد جن میں ڈاکٹر سلیم مغل، ملک رفیق اعوان اور راشد بھٹی دیگر افراد کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا ڈاکٹر محمد حنیف مغل نے مزید کہا کہ ہم کونسلر کی سطح پر اختیارات کے حامی ہیں۔ جس بلدیاتی نظام کی بات ہماری پارٹی کر رہی ہے اس میں سب سے پہلے یہ بات شامل ہے کہ ہر یونین کونسل میں منتخب ہونے والا ہمارا کونسلر ٹیکس وصول کرے گا۔ جو بنیاد ہوگا کہ ٹیکس چوری کو نہ صرف روکا جائے گا بلکہ اس ٹیکس کی وصولی کے نظام سے ترقیاتی کام بھی مقامی سطح پر کونسلر کے ذریعے ہی ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا بلدیاتی نظام سب سے زیادہ مضبوط ہو گا۔




