پی ایف ایف شی لیگ کا شاندار آغاز: گولز کی بھرمار اور سنسنی خیز مقابلے

پانچ رکنی فارمیٹ لیگس میں شی لیگ میں انڈر 23 اورشی لیگ جونیئرز میں انڈر 14 کھلاڑیاں حصہ لے رہی ہیں

جونیئرز کیٹیگری میں مڈفیلڈ ایف سی اور اسٹرائیکرز ،سینئرز کے میچز میں فٹبال فیکٹری اور اسلام آباد سٹی نے اپنے اپنے حریفوں کے خلاف کامیابی سمیٹی

سپورٹس رپورٹر:نعیم روحانی

اسلام آباد: (جاگیر نیوز)اسلام آبادجناح اسٹیڈیم کےمیں نئے تعمیر شدہ فٹسال گراؤنڈز میں ہفتے کی شام رنگا رنگ ماحول اور شائقین کی پُرجوش تالیوں کے درمیان پہلی شی لیگ کا آغاز ہوگیا، جس سے ملک میں لڑکیوں اور خواتین کے فٹبال کے ڈومیسٹک مقابلوں کی بحالی کی راہ ہموار ہوئی ہے۔پانچ رکنی فارمیٹ میں دو عمر کیٹیگریز کے تحت کھیلی جانے والی ان لیگس میں شی لیگ میں انڈر 23 جبکہ شی لیگ جونیئرز میں انڈر 14 کھلاڑیاں حصہ لے رہی ہیں۔ ان مقابلوں کا مقصد ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کی نشاندہی اور اسے نکھارنا ہے، خصوصاً آئندہ سال ہونے والے فیفا انڈر 15 گرلز ورلڈ کپ اینڈ فیسٹیول جیسے بین الاقوامی یوتھ مقابلوں کے لیے کھلاڑیوں کی تیاری میں مدد دینا۔اسلام آباد مرحلے کے افتتاحی مقابلے میں سنسنی خیز کھیل دیکھنے میں آیا، جہاں جونیئرز کیٹیگری میں مڈفیلڈ ایف سی نے وائبرنٹ ایف سی کو 4 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دی، جبکہ سینئرز کے دوسرے میچ میں فٹبال فیکٹری نے ہنزہ سٹی کو 3 کے مقابلے میں 4 گول سے ہرایا۔دیگر دو مقابلوں میں یکطرفہ کھیل دیکھنے میں آیا۔ سینئرز کیٹیگری میں اسلام آباد سٹی نے اسٹرائیکرز کو 3 کے مقابلے میں 10 گول سے شکست دی، جبکہ جونیئرز میں اسٹرائیکرز نے بلیو جیز کو 1 کے مقابلے میں 8 گول سے ہرا دیا۔اسٹرائیکرز کی جانب سے بلیو جیز کے خلاف بڑی کامیابی میں نتالیہ، آمنہ اور جمیما نے دو، دو گول اسکور کیے۔ اس سے قبل مڈفیلڈ اور وائبرنٹ کے درمیان نسبتاً سخت مقابلے میں چار کھلاڑیوں نے دو، دو گول کیے۔ مڈفیلڈ کی زینب اور حیا نے دو، دو گول کیے، جبکہ وائبرنٹ کی عنایہ اور سمر نے بھی دو، دو گول اسکور کیے۔پاکستان کی بین الاقوامی فٹسال کھلاڑی علینہ اصفہانی نے اسلام آباد سٹی کی جانب سے شاندار کامیابی میں چار گول کیے، جبکہ فاطمہ اور مریم نے دو، دو گول اسکور کیے۔ دوسری جانب فٹبال فیکٹری کی آمینہ نے ہیٹ ٹرک کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو تین قیمتی پوائنٹس دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں