پاکستان اور چین دوستی کے ایک لا زوال رشتے میں بندھے ہیں،شیخ اعجاز
چینی کمپنیاں پاکستان میں بڑے پیما نے پر سر مایہ کا ری کر کے پاکستان کی ترقی ، اور روز گا ر کی فرا ہمی کی رفتار مزید تیز کرنا چاہتے ہیں، چائنیز تجارتی وفد کے دورہ کے دوران گفتگو
ہم یہاں پر کاروبار بغیر کسی سود یا منافع کے کر رہے ہیں اور بدلے میں ہم کرنسی کی بجا ئے زرعی اجناس ، اور دیگر چیزیں خرید کر لے جا ئیں گے،مسٹر وائی لینزو
چیف رپورٹر:شیخ ظہیراحمد
راولپنڈی ( جاگیر نیوز)پاک چائنہ بزنس فورم کے کو چیئرمین شیخ اعجاز نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند اور سمندر سے بھی گہری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک دوستی کے ایک لا زوال رشتے میں بندھے ہو ئے ہیں پاکستان چین کا ہر دکھ سکھ کا ساتھی ہے اور چین بھی پاکستان کی ترقی ، سلامتی خوشحالی ،استحکام ، کے لئے ہمارا خیر خواہ ہے اور دونوں ملکوں کے عوام بھی ایک مضبوط رشتے ہیں بندھے ہوئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے چائنہ کے تجارتی وفد کے ہمراہ راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورہ کے دوران گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔ چائینہ وفد کی قیادت مسٹر وائی لینزو ، اور مسٹر یو آن کر رہے تھے شیخ اعجاز نے کہا ہے کہ چینی کمپنیاں پاکستان میں بڑے پیما نے پر سر مایہ کا ری کر کے پاکستان کی ترقی ، اور روز گا ر کی فرا ہمی کی رفتار کو مزید تیز کرنا چاہتے ہیں جس کے لئے ان کو جوابی طور پر سرمایہ نہیں چا ہیے بلکہ وہ ہم سے زرعی اجناس ، معد نیات ، اور مقامی طور پر تیار مشینری اور دیگر چیزیں لیں گے جس سے پاکستان کی لوگوں کو ایک بڑی مارکیٹ میسر آئے گی اور بین الاقوامی طور پر زر مبادلہ کمانے میں آسانی ہو گی انہوں نے بتا یا ہے کہ اس سے قبل چائنہ کی تجارتی کمپنیوں کی طرف سے فیصل آباد اور لا ہور میں جدید بسوں ، کاروں اور دیگر سواریوں کی مقامی سطح پر تیاری کے لئے انڈسٹری لگا نے کے کاموں کا آغاز ہو چکا ہے جبکہ پاکستان کی پہلی جینو میکس لیبار ٹری کا بھی آغاز ہو گیا ہے جس کی تحقیق کے بعد ملک میں طب ، زراعت ، انسانی صحت ،علاج معالجے ،حیوانات ، نبا تات مشینری اور دیگر سیکٹرز میں بھی ا نقلاب آئے گا ۔ اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری وزارت صنعت و پیداوار مسٹر سلمان ، نامور تاجر رہنما سی ، ای ، او، بلازونا ڈا ئیگ نا سٹک احمر زمان خان بھی موجود تھے ، اس موقع پر گفتگو کرتے ہو ئے چا ئنہ کے وفد کے سر برا ہ مسٹر وائی لینزو اور مسٹر یوآن نے کہا ہے کہ چائنہ کے تا جر اور صنعت کار پاک چا ئنہ رشتے کو مزید مضبوط کرنا چا ہتے ہیں اس لیے ہم یہاں پر صنعتی یونٹس لگا رہے ہے ہیں تا کہ مقامی طور پر روز گا ر کے مواقع بڑھیں انہوں نے کہا ہے کہ ہم یہاں پر کاروبار بغیر کسی سود یا منافع کے کر رہے ہیں اور بدلے میں ہم کرنسی کی بجا ئے زرعی اجناس ، اور دیگر چیزیں خرید کر لے جا ئیں گے تا کہ زر مبا دلہ ملک ہی میں رہے اور معیشت کا والیم ترقی کرے انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہم پاک چین دوستی کا مزید مستحکم کر نا چاہتے ہیںاس موقع پر نو منتخب صدر راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نوشیروان خلیل ، سنئیر نا ئب صدر وسیم اسلم ،نائب صدر اکرام عباسی ، نے بھی خطاب کیا ، اس موقع پر چا ئنہ کے وفد نے نو منتخب صدر اور ان کی ٹیم کا مبارک باد پیش کی اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا اس موقع پر دونوں جانب سے تحائف کا تبادلہ بھی کیا گیا ۔




