چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سےرہنمامسلم لیگ ن انجینئر خرم دستگیر خان سمیت مختلف پی پی پی رہنماؤں کی ملاقاتیں

سابق وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور،عبدالقادر گیلانی،رہنماپی پی پی خیبرپختونخوا ارباب عالمگیر خان،ارباب زرک خان ے زرداری ہاؤس میں ملاقات کی، اس موقع پر ملکی سیاسی صورت حال پر بات چیت کی

اسلام آباد:(جاگیر نیوز)اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے مسلم لیگ ن کے رہنما انجینئر خرم دستگیر خان نے زرداری ہاؤس میں ملاقات کی، اس موقع پر ملکی سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے آزاد جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے رکن، سابق وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے زرداری ہاؤس میں ملاقات کی، اس موقع پر آزاد جموں و کشمیر کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے قومی اسمبلی کے رکن عبدالقادر گیلانی نے زرداری ہاؤس میں ملاقات کی اور ملتان کے عوام کے مسائل اور ان کے حل سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی خیبرپختونخوا کے رہنما ارباب عالمگیر خان اور خیبرپختونخوا اسمبلی کے جیالے رکن ارباب زرک خان نے زرداری ہاؤس میں ملاقات کی، اس موقع پر خیبرپختونخوا بالخصوص پشاور کی سیاسی صورت حال پر گفتگو ہوئی۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں