سابق ہیڈ کوچ قومی کرکٹ ٹیم مصباح الحق نیپال پریمئیر لیگ سے منسلک ہو گئے
مصباح الحق نیپال پریمئیر لیگ کی ٹیم سودرپسچم رائیلز کے ہیڈ کوچ مقرر کیے گئے ہیں ، نیپال پریمئیر لیگ 26 اکتوبر سے 21 نومبر تک ہو گی
نیپال میں کرکٹ کے حوالے سے بہت جوش پایا جاتا ہے اور میں اس ماحول کا حصہ بننے کا منتظر ہوں ، مصباح الحق
اسلام آباد(جاگیر نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مصباح الحق نیپال پریمئیر لیگ سے منسلک ہوگئے۔
مصباح الحق نیپال پریمئیر لیگ کی ٹیم سودرپسچم رائیلز کے ہیڈ کوچ مقرر کیے گئے ہیں۔اس بارے میں مصباح الحق کا کہنا تھا کہ سودر پسچم رائیلز کا حصہ بننے پر بہت پرجوش ہوں، نیپال میں کرکٹ کے حوالے سے بہت جوش پایا جاتا ہے اور میں اس ماحول کا حصہ بننے کا منتظر ہوں۔نیپال پریمئیر لیگ 26 اکتوبر سے 21 نومبر تک منعقد کی جائے گی، مصباح الحق پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں اور وہ حال ہی میں قومی سلیکشن کمیٹی سے الگ ہوئے ہیں۔




