شی لیگ جونیئرز لیگ: اسلام آباد سٹی اور اسمرفز نے اپنے اپنے میچز جیت لئے

اسلام آباد سٹی نے چنزی کی شاندار ہیٹ ٹرک اور مومنہ کے دو گولز کی بدولت وائبریٹ ایف سی کو 3-6 سے شکست دی

اسمرفز نے مشراح عمر کی ہیٹ ٹرک کی بدولت سخت مقابلے کے بعد مڈفیلڈ ایف سی کو 4-6 سے ہرا یا

شی لیگ سینئرز ایونٹ میں اسمرفز نے ہنزہ سٹی کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 1-14 سے شکست دے کر مسلسل دوسری فتح حاصل کی

اسلام آباد:(جاگیر نیوز)اسلام آباد سٹی اور اسمرفز نے ہفتے کے روز جناح اسٹیڈیم فٹسال فیلڈز میں اپنے اپنے میچز جیت کر شی لیگ جونیئرز میں فاتحانہ آغاز کیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سٹی نے چنزی کی شاندار ہیٹ ٹرک اور مومنہ کے دو گولز کی بدولت وائبریٹ ایف سی کو 3-6 سے شکست دی۔ وائبریٹ ایف سی کی جانب سے ہونیا نے دو گول اسکور کیے۔دوسری جانب اسمرفز نے مشراح عمر کی ہیٹ ٹرک کی بدولت سخت مقابلے کے بعد مڈفیلڈ ایف سی کو 4-6 سے ہرا دیا۔ اس شکست کے ساتھ مڈفیلڈ ایف سی کا مسلسل دو فتوحات کا ریکارڈ بھی ختم ہوگیا۔ مڈفیلڈ ایف سی کی جانب سے حیا نے دو گول کیے۔شی لیگ سینئرز ایونٹ میں اسمرفز نے ہنزہ سٹی کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 1-14 سے شکست دے کر مسلسل دوسری فتح حاصل کی اور بہتر گول فرق کی بنیاد پر اسلام آباد سٹی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔اسمرفز کی جانب سے وریشہ نے چار گول کیے، جبکہ کپتان اسرا نے ہیٹ ٹرک اسکور کی۔ فاطمہ اور مریم نے بھی دو، دو گول کیے۔دریں اثنا، اسٹرائیکرز کو لیگیسی کے خلاف واک اوور ملنے پر ایونٹ میں پہلی بار پوائنٹس حاصل ہوئے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں