پنجاب: معذوری سرٹیفکیٹ بنوانا آسان، گھر بیٹھے آن لائن درخواست دیں

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے افراد باہم معذوری کی فلاح و بہبودکےلئے جامعہ منصوبہ بندی اور سہولیات کی فراہمی کے عملی اقدامات

بیورو رپورٹ

لاہور: (جاگیر نیوز) پنجاب حکومت نے افرادِ باہم معذوری کے لیے سرٹیفکیٹ کے حصول کا طریقہ کار آسان بنا دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے افراد باہم معذوری کی فلاح و بہبودکےلئے جامعہ منصوبہ بندی اور سہولیات کی فراہمی کے عملی اقدامات کی بدولت شہری متعلقہ آن لائن پورٹل یا پی ڈبلیو ڈی سروس ایپ کے ذریعے درخواست جمع کراسکیں گے۔مطلوبہ دستاویزات بھی آن لائن اپ لوڈ کرنے کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔درخواست گزار کو میڈیکل بورڈ کے معائنے کی تاریخ اور مقام سے متعلق ایس ایم ایس بھیجا جائے گا۔طبی معائنے اور منظوری کے بعد معذوری سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا۔سرٹیفکیٹ کے اجراء کی اطلاع بھی ایس ایم ایس کے ذریعے دی جائے گی۔مزید رہنمائی کے لیے پنجاب حکومت کی ہیلپ لائن 1312 پر رابطہ کریں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں