پاکستان سری لنکا ٹیسٹ سیریز : قومی کرکٹ ٹیم کے14 رکنی سکواڈ کا اعلان، 3 نئے کھلاڑی شامل

بابر اعظم ٹیم کی قیادت کریں گے، تین نئے بلے بازوں سمیر منہاس، محمد طحہ اور محمد سلیمان کو پہلی مرتبہ ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز 9 نومبر سے ہوگا،پی سی بی

پہلا ٹیسٹ 9 سے 13 نومبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ، دوسرا ٹیسٹ 17 سے 21 نومبر تک لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہوگا، یہ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 27-2025ء کا حصہ ہے

سکواڈ میں عبداللہ فضل، عرفات منہاس، اذان اویس، محمد عباس، محمد غازی غوری، محمد سلیمان، محمد طحہ، رضااللہ، سعد بیگ، سلمان علی آغا، سمیر منہاس اور سعود شکیل سمیت دیگر کھلاڑی شامل ہیں جب کہ لیفٹ آرم سپنر علی عثمان کو بھی سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے،پی سی بی

لاہور: (جاگیرنیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سری لنکا کے خلاف آئندہ دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے لیے 14 رکنی قومی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق بابر اعظم ٹیم کی قیادت کریں گے، جبکہ تین نئے بلے بازوں سمیر منہاس، محمد طحہ اور محمد سلیمان کو پہلی مرتبہ ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔پی سی بی کے اعلان کردہ سکواڈ میں عبداللہ فضل، عرفات منہاس، اذان اویس، محمد عباس، محمد غازی غوری، محمد سلیمان، محمد طحہ، رضااللہ، سعد بیگ، سلمان علی آغا، سمیر منہاس اور سعود شکیل سمیت دیگر کھلاڑی شامل ہیں جب کہ لیفٹ آرم سپنر علی عثمان کو بھی سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔پی سی بی نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز 9 نومبر سے ہوگا، پہلا ٹیسٹ 9 سے 13 نومبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جب کہ دوسرا ٹیسٹ 17 سے 21 نومبر تک لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہوگا، یہ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 27-2025ء کا حصہ ہے۔تین روزہ وارم اپ میچ 4 سے 6 نومبر تک اسلام آباد کلب میں کھیلا جائے گا، اس میچ کے اختتام کے بعد پی سی بی پیٹرنز الیون میں شامل کھلاڑیوں میں سے دو فاسٹ بولرز کو قومی ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کیا جائے گا، یوں اعلان کردہ 14 رکنی سکواڈ میں بعد ازاں مزید دو فاسٹ بولرز کی شمولیت متوقع ہے۔دوسری جانب ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ تین نئے کھلاڑیوں کی شمولیت کو سکواڈ کی نمایاں خصوصیت قرار دیا جا رہا ہے جب کہ بابر اعظم کی قیادت میں قومی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شرکت کرے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں