اوگرا کی جانب پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری

پٹرول کی قیمت میں 1 روپے 85 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 75 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے،حالیہ اضافے کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 399 روپے 82 پیسے، پٹرول کی قیمت نئی قیمت 377 روپے 91 پیسے ہوگئی

اسلام آباد:(جاگیرنیوز)حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق 29 اکتوبر کیلیے ہائی اسپیڈ ڈیزل 1 روپے 75 پیسے مہنگا کیا گیا ہے۔حالیہ اضافے کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 399 روپے 82 پیسے ہوگئی۔اس کے علاوہ پٹرول کی قیمت میں 1 روپے 85 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعدچ ہوگئی۔نوٹی فکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے 29 اکتوبر کیلیے ہوگا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں