آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے پنجاب کے علاوہ ویب سائٹ پر مالی سال26-2025ء کی آڈٹ رپورٹس جاری کر دیں

دیگر تمام صوبوں کی آڈٹ رپورٹس اور آڈٹ پیراز موجود ہیں، مگر حیران کن طور پر پنجاب حکومت کی رپورٹس نظر نہیں آ رہیں

پنجاب کے علاوہ رواں مالی سال کی آڈٹ رپورٹس تمام صوبوں کے گورنرز کو بھجوائی جا چکی ہیں

آئین کے آرٹیکل 171 کے تحت آڈیٹر جنرل صوبائی آڈٹ رپورٹس براہِ راست متعلقہ گورنر کو پیش کرتا ہےاور گورنر ان رپورٹس کو صوبائی اسمبلی میں پیش کروانے کا پابند ہوتا ہے

ویب ڈیسک

اسلام آباد:(جاگیر نیوز)آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے اپنی ویب سائٹ پر مالی سال26۔ 2025ء کی آڈٹ رپورٹس جاری کر دی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق دیگر تمام صوبوں کی آڈٹ رپورٹس اور آڈٹ پیراز موجود ہیں، مگر مبینہ طور پر پنجاب حکومت کی رپورٹس نظر نہیں آ رہیں۔
عوام کوآڈٹ حکام بتانا پسند کریں گے کہ کیا پنجاب حکومت کے تمام معاملات ٹھیک ہیں؟اطلاعات یہ بھی ہیں کہ پنجاب کے علاوہ رواں مالی سال کی آڈٹ رپورٹس تمام صوبوں کے گورنرز کو بھجوائی جا چکی ہیں ۔آئین کے آرٹیکل 171 کے تحت آڈیٹر جنرل صوبائی آڈٹ رپورٹس براہِ راست متعلقہ گورنر کو پیش کرتا ہے، جبکہ گورنر ان رپورٹس کو صوبائی اسمبلی میں پیش کروانے کا پابند ہوتا ہے۔اگر یہ بات درست ہے تو آخر تاخیر کیوں ہو رہی ہے؟ ۔ پنجاب کے سیکرٹری خزانہ پنجاب صوبائی عوام کو بتائیں گے کہ صوبائی آڈٹ رپورٹس کی منظوری کیوں نہیں ہو رہی کیا کوئی کمیٹی بنائی گئی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں