ساف چیمپئن شپ کی تیاریاں: پاکستان فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ نولبرٹو سولانو پریس کانفرنس کریں گے
پریس کانفرنس شام 6 بجے گرینڈ ریجنسی ہوٹل کی چوتھی منزل پر واقع کانفرنس ہال میں ہوگی،اس موقع پر کوچ نولبرٹو سولانو میڈیا کے سوالات کے جوابات بھی دیں گے،پی ایف ایف
اسلام آباد:(جاگیرنیوز) پاکستان فٹبال فیڈریشن کے زیر اہتمام پاکستان مینز نیشنل فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ نولبرٹو سولانو کل (پیر) 2 نومبر کو میڈیا سے گفتگو کریں گے۔
پریس کانفرنس شام 6 بجے گرینڈ ریجنسی ہوٹل کی چوتھی منزل پر واقع کانفرنس ہال میں منعقد ہوگی، جس میں ہیڈ کوچ نولبرٹو سولانو بنگلہ دیش میں ہونے والی آئندہ ساف چیمپئن شپ کے لیے قومی ٹیم کی تیاریوں، اہداف، ممکنہ اسکواڈ اور ٹورنامنٹ سے وابستہ توقعات پر اظہار خیال کریں گے۔
اس موقع پر کوچ نولبرٹو سولانو میڈیا کے سوالات کے جوابات بھی دیں گے۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن نے تمام میڈیا نمائندگان کو پریس کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔
Load/Hide Comments




