امریکا کا ایران پر فوری حملے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ہے، صدر ٹرمپ
ایران کے خلاف امریکی بحری ناکہ بندی نے تہران کی معیشت کو بری طرح متاثر کیا ہے، جنگ سے پہلے کے مقابلے میں اب آبنائے ہرمز سے زیادہ تیل گزر رہا ہے،ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
ویب ڈیسک
واشنگٹنُ:(جاگیرنیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ تہران کے معاملے پر امریکا کی پوزیشن مضبوط ہے اور بظاہر واشنگٹن کو وہ سب کچھ مل رہا ہے جو وہ چاہتا ہے۔
امریکا کا فی الحال ایران پر حملے کا کوئی منصوبہ نہیں، تاہم ضرورت پڑی تو امریکی فوج ہر قسم کی کارروائی کے لیے مکمل تیار ہے۔برطانوی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے خلاف فوری حملے کا کوئی ارادہ نہیں اور ممکن ہے کہ حملے کی ضرورت ہی پیش نہ آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کی فوج کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل تیار ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کے خلاف امریکی بحری ناکہ بندی نے تہران کی معیشت کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ ان کے مطابق جنگ سے پہلے کے مقابلے میں اب آبنائے ہرمز سے زیادہ تیل گزر رہا ہے۔




