ایزوز کا پاکستان میں اسمارٹ سیکیورٹی کیمروں اور ڈیجیٹل لاکس پر 60 فیصد تک رعایت کا اعلان

یہ پیشکش 10 نومبر کو رات 8 بجے سے 21 نومبر 2026ء کی رات 11 بج کر 59 منٹ تک جاری رہے گی،جس میں دراز پاکستان سمیت شریک مقامی ریٹیلرز حصہ لیں گے

اسلام آباد:(جاگیر نیوز)عالمی اسمارٹ ہوم برانڈ ایزوز (EZVIZ) نے پاکستان میں اسمارٹ سیکیورٹی مصنوعات پر 60 فیصد تک رعایت کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسمارٹ کیمروں اور ڈیجیٹل ڈور لاکس سمیت مختلف مصنوعات پر خصوصی قیمتیں فراہم کی جائیں گی، کمپنی کے مطابق یہ پیشکش 10 نومبر کو رات 8 بجے سے 21 نومبر 2026ء کی رات 11 بج کر 59 منٹ تک جاری رہے گی، جس میں دراز پاکستان سمیت شریک مقامی ریٹیلرز حصہ لیں گے۔
2013ء میں قائم ہونے والاایزوز ( EZVIZ) دنیا کے 130 سے زائد ممالک اور خطوں میں اپنی مصنوعات فراہم کر رہا ہے۔ کمپنی کے مطابق اس کے رجسٹرڈ صارفین کی تعداد 230 ملین سے تجاوز کر چکی ہے۔ اس کی مصنوعات میں مصنوعی ذہانت (AI) سے لیس اسمارٹ سیکیورٹی کیمرے اور ڈیجیٹل انٹری سسٹمز شامل ہیں، جنہیں موبائل ایپ کے ذریعے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔کمپنی کی جانب سے متعارف کرائے گئے سیکیورٹی کیمروں میں H9c Dual 4G Dual-Lens Pan & Tilt نمایاں ہے، جس میں دو 3K لینس نصب ہیں۔ یہ کیمرا وسیع علاقے کی نگرانی کے ساتھ حرکت کرتے افراد کا تعاقب کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس میں وائی فائی اور 4G کنیکٹیویٹی بھی فراہم کی گئی ہے، جس سے وائی فائی کی عدم دستیابی کی صورت میں موبائل نیٹ ورک کے ذریعے نگرانی ممکن ہے۔اسی طرح H8c Pro 3K کیمرا 5 میگا پکسل امیجنگ، مصنوعی ذہانت کے ذریعے انسانوں اور گاڑیوں کی شناخت، آٹو زوم ٹریکنگ اور کلر نائٹ ویژن کی سہولت فراہم کرتا ہے۔گھروں کے داخلی راستوں کی سیکیورٹی کے لیے کمپنی کا DL20FVS Plus اسمارٹ لاک بھی پیشکش میں شامل ہے، جس میں چہرے، ہتھیلی کی رگوں اور فنگر پرنٹ کی شناخت کے علاوہ پاس کوڈ کے ذریعے دروازہ کھولنے کی سہولت موجود ہے۔ اس میں بلٹ اِن ڈور ویور اور انڈور اسکرین بھی نصب ہے۔کمپنی کے مطابق اسمارٹ سیکیورٹی مصنوعات کو موبائل ایپ کے ذریعے منسلک کرکے کیمروں کی لائیو فوٹیج دیکھنے، الرٹس وصول کرنے اور گھر کی نگرانی کے نظام کو دور سے کنٹرول کرنے کی سہولت حاصل کی جا سکتی ہے۔کمپنی نے واضح کیا ہے کہ رعایت اور مصنوعات کی دستیابی سے متعلق شرائط مختلف ریٹیلرز کے لحاظ سے مختلف ہو سکتی ہیں۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں