شانگسی آتشزدگی واقعہ:صدر آصف علی زرداری کا قیمتی جانی نقصان پر اظہارافسوس
پاکستان اور چین کے درمیان دوستی اور بھائی چارے کے دیرینہ اور مضبوط رشتے قائم ہیں،دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان کے عوام اپنے چینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں
نیوز ڈیسک
اسلام آباد:(جاگیر نیوز) چین کے صوبہ شانگسی کے شہر تائی یوان میں آتشزدگی کے افسوسناک واقعہ میں قیمتی جانی نقصان پرصدرِ مملکت آصف علی زرداری نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔پیرکو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں صدرِ مملکت نے کہا کہ ہماری ہمدردیاں واقعہ میں مرنے والے افراد کے اہلِ خانہ اور چین کی قیادت و عوام کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان دوستی اور بھائی چارے کے دیرینہ اور مضبوط رشتے قائم ہیں۔ صدرِ مملکت نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان کے عوام اپنے چینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔
Load/Hide Comments




