امریکی فضائی ٹریفک کنٹرول نظام میں خرابی،2 ہزار پروازیں منسوخ کر دی گئیں، ساڑھے چار گھنٹے بعد بحالی شروع

فضائی ٹریفک کنٹرول کے نظام میں نئی ٹیکنالوجی شامل کرنے کے دوران پرانے مواصلاتی آلات پر اضافی دباؤ پڑا جس کے نتیجے میں رابطوں اور ریڈار کے نظام میں وقفے وقفے سے خرابیاں پیدا ہوئیں

اس بحران کے باعث نہ صرف عام مسافر متاثر ہوئے بلکہ پیشہ ورانہ اور کالجوں کی کھیلوں کی ٹیموں کو بھی اپنی منزلوں تک پہنچنے کے لیے متبادل سفری انتظامات کرنا پڑے،بحران کے اثرات مزید کئی روز تک برقرار رہ سکتے ہیں،انتظامیہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ویب ڈیسک

واشنگٹن:(جاگیرنیوز)امریکا میں فضائی ٹریفک کنٹرول کے نظام میں خرابی کے باعث امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) کو ملک بھر میں پروازوں کی آمدورفت چار گھنٹے سے زائد وقت کے لیے روکنا پڑی .
ملک بھر میں فضائی آپریشنز شدید متاثر ہیں ہفتے کے روز بھی 2 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ ہزاروں مسافروں کو ایئرپورٹس پر مشکلات کا سامنا ہے۔خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق امریکا گزشتہ 25 برس کے طویل ترین ملک گیر فضائی گراؤنڈ اسٹاپ کے اثرات سے نکلنے کی کوشش کررہا ہے۔اس بحران کے باعث نہ صرف عام مسافر متاثر ہوئے بلکہ پیشہ ورانہ اور کالجوں کی کھیلوں کی ٹیموں کو بھی اپنی منزلوں تک پہنچنے کے لیے متبادل سفری انتظامات کرنا پڑے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے حکام کے مطابق فضائی ٹریفک کنٹرول کے نظام میں نئی ٹیکنالوجی شامل کرنے کے دوران پرانے مواصلاتی آلات پر اضافی دباؤ پڑا جس کے نتیجے میں رابطوں اور ریڈار کے نظام میں وقفے وقفے سے خرابیاں پیدا ہوئیں۔اس تکنیکی خرابی کے باعث امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) کو ملک بھر میں پروازوں کی آمدورفت چار گھنٹے سے زائد وقت کے لیے روکنا پڑی۔جمعے کی رات مشرقی امریکی وقت کے مطابق تقریباً 8 بج کر 15 منٹ پر گراؤنڈ اسٹاپ ختم کردیا گیا تھا، جس کے بعد محدود تعداد میں اندرون ملک پروازیں روانہ ہوئیں، تاہم فضائی نظام فوری طور پر معمول پر نہیں آسکا۔امریکی حکام نے خبردار کیا ہے کہ اس بحران کے اثرات مزید کئی روز تک برقرار رہ سکتے ہیں، تاہم انہیں توقع ہے کہ تھینکس گیونگ کی تعطیلات کے دوران مسافروں کے بڑے رش سے قبل فضائی آپریشنز معمول پر آجائیں گے۔رپورٹ کے مطابق امریکا میں اس نوعیت کا آخری ملک گیر گراؤنڈ اسٹاپ جنوری 2023ء میں پیش آیا تھا، جب ایف اے اے کے پائلٹس کو اہم فضائی معلومات فراہم کرنے والے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی پیدا ہوگئی تھی۔11 ستمبر 2001ء کے دہشت گرد حملوں کے بعد یہ دوسرا موقع ہے جب امریکا میں ملک گیر سطح پر فضائی آپریشنز اس طرح معطل کیے گئے۔دوسری جانب ایئرلائنز نے متاثرہ مسافروں کو متبادل پروازوں میں جگہ فراہم کرنے اور اپنے معمول کے شیڈول کی بحالی کے لیے اقدامات شروع کردیے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں