صدرایف آئی ایچ کاپاکستان میں ہائی پرفارمنس ہاکی سینٹر کے قیام کا اعلان

پاکستان میں ہاکی کے فروغ اور بحالی کے لیے ہائی پرفارمنس سینٹر میں جدید تربیت، عالمی معیار کی کوچنگ اور اسپورٹس سائنس کی سہولیات میسر ہوں گی، طیب اکرام

سپورٹس رپورٹر

اسلام آباد:(جاگیر نیوز) پاکستان ہاکی کی ترقی کے لیےایف آئی ایچ کے صدر طیب اکرام نےہائی پرفارمنس ہاکی سینٹر کے قیام کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم اسلام آباد کو ایف آئی ایچ ہائی پرفارمنس سینٹر کے طور پر ترقی دی جائے گی۔ایف آئی ایچ کے صدر طیب اکرام نے گزشتہ روز دورۂ اسلام آباد کے دوران اس اہم منصوبے کا اعلان کیا۔پاکستان میں ہاکی کے فروغ اور بحالی کے لیے عالمی معیار کی جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ہائی پرفارمنس سینٹر میں جدید تربیت، عالمی معیار کی کوچنگ اور اسپورٹس سائنس کی سہولیات میسر ہوں گی۔نئے ہائی پر فارمنس سینٹر سے ملک بھر کے ابھرتے ہوئے ہاکی ٹیلنٹ کو آگے بڑھنے کے مواقع ملیں گے۔منصوبے کا مقصد قومی ہاکی ٹیموں کو مضبوط اور ایلیٹ کھلاڑیوں کو تیار کرنا ہے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کا ایف آئی ایچ صدر طیب اکرام کے تاریخی اقدام پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ہائی پرفارمنس سینٹر کا قیام عالمی ہاکی میں پاکستان کا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے کی جانب اہم پیش رفت ہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں