انڈونیشیا آئی سی سی بورڈ اجلاس میں 2035ء تک عالمی کرکٹ ایونٹس کے شیڈول کی منظوری

آئی سی سی نے 2035ء تک بڑے عالمی کرکٹ ایونٹس کے شیڈول کی منظوری دے دی، 2028ء ٹی 20 ورلڈ کپ، 2031ء ون ڈے ورلڈ کپ اور دیگر ٹورنامنٹس کے کوالیفائنگ فارمیٹس بھی طے کرلیے گئے۔

منظور شدہ شیڈول کے مطابق 2028ء کا ٹی 20 ورلڈ کپ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں 12 اکتوبر سے 12 نومبر تک کھیلا جائے گا جبکہ 2029ء کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل انگلینڈ میں 8 سے 12 جون تک ہوگا، اسی سال چیمپئنز ٹرافی 9 سے 28 اکتوبر تک بھارت میں ہوگی

2030ء کا ٹی 20 ورلڈ کپ انگلینڈ، آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ میں 4 جولائی سے 4 اگست تک کھیلا جائے گا، 2031ء کا ون ڈے ورلڈ کپ بھارت اور بنگلادیش میں 9 اکتوبر سے 23 نومبر تک ہوگا،2032ء اور 2034 کے ٹی 20 ورلڈ کپ جبکہ 2033ء کی چیمپئنز ٹرافی کے میزبان ممالک کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا

سپورٹس ڈیک

بالی:(جاگیرنیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے بورڈ نے اتوار کو انڈونیشیا کے شہر بالی میں ہونے والے اجلاس میں عالمی کرکٹ ایونٹس کے شیڈول، مقابلوں کے فارمیٹس اور کوالیفائنگ کے طریقہ کار کی منظوری دی۔
منظور شدہ شیڈول کے مطابق 2028ء کا ٹی 20 ورلڈ کپ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں 12 اکتوبر سے 12 نومبر تک کھیلا جائے گا جبکہ 2029ء کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل انگلینڈ میں 8 سے 12 جون تک ہوگا۔ اسی سال چیمپئنز ٹرافی 9 سے 28 اکتوبر تک بھارت میں ہوگی۔2030ء کا ٹی 20 ورلڈ کپ انگلینڈ، آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ میں 4 جولائی سے 4 اگست تک کھیلا جائے گا۔ 2031ء کا ون ڈے ورلڈ کپ بھارت اور بنگلادیش میں 9 اکتوبر سے 23 نومبر تک ہوگا۔ اس کے علاوہ 2032ء اور 2034 کے ٹی 20 ورلڈ کپ جبکہ 2033ء کی چیمپئنز ٹرافی کے میزبان ممالک کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔آئی سی سی کے مطابق 2027ء کے ون ڈے ورلڈ کپ کا کوالیفائر فروری سے مارچ 2027ء تک ہوگا، جس میں 10 ٹیمیں حصہ لیں گی اور مجموعی طور پر 23 میچز کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کے ٹاپ چار ٹیمیں ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کریں گی جبکہ ان میں سے فاتح ٹیم براہ راست گروپ مرحلے میں جگہ بنائے گی۔2028ء کے ٹی 20 ورلڈ کپ کا 16 ٹیموں پر مشتمل گلوبل کوالیفائر 2028ء کی پہلی سہ ماہی میں ہوگا۔ اس میں چار گروپس بنائے جائیں گے اور مجموعی طور پر 31 میچز کھیلے جائیں گے۔ اس ٹورنامنٹ سے آٹھ ٹیمیں ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

آئی سی سی نے لاس اینجلس اولمپکس 2028ء کے لیے بھی کوالیفائنگ ایونٹس کے شیڈول کی منظوری دے دی ہے۔ مردوں کا کوالیفائر 5 سے 13 فروری 2028ء تک امریکا میں جبکہ خواتین کا کوالیفائر 26 فروری سے 5 مارچ 2028ء تک بنگلادیش میں ہوگا۔دونوں کوالیفائنگ ایونٹس میں آٹھ، آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی اور ہر ایونٹ کی فاتح ٹیم لاس اینجلس اولمپکس کے لیے آخری دستیاب کوالیفائنگ نشست حاصل کرے گی۔آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو سنجوگ گپتا کے مطابق ان فیصلوں کا مقصد عالمی کرکٹ میں مزید مواقع پیدا کرنا، ایسوسی ایٹ رکن ممالک کی شرکت بڑھانا اور کھلاڑیوں کو مستقبل کی تیاری کے لیے طویل المدتی منصوبہ بندی کا موقع فراہم کرنا ہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں