سابق وزیراعظم و صدر مسلم لیگ ن نواز شریف کے دورہ مظفرآباد کا شیڈول طے

نواز شریف بدھ کو مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے، پونچھ کے ٹکٹ ہولڈرز اور ممبران جموں و کشمیر کونسل سے بھی ملاقات کریں گے

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کے پارٹی اور حکومتی امور پر مشاورت ہوگی، اجلاس میں آزاد کشمیر حکومت کے 100 روزہ پلان پر بھی غور کیا جائے گا،ذرائع

اسلام آباد: سابق وزیراعظم و صدر مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کے دورہ مظفرآباد کا شیڈول طے ہوگیا، وہ 18 نومبر بدھ کو مظفرآباد پہنچیں گے۔
تفصیلات کے مطابق نواز شریف بدھ کو مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے، میاں نواز شریف پونچھ کے ٹکٹ ہولڈرز اور ممبران جموں و کشمیر کونسل سے بھی ملاقات کریں گے، ملاقاتوں کے لیے ارکان اسمبلی، کشمیر کونسل کے ممبران اور ٹکٹ ہولڈرز کو دعوت نامے ارسال کر دیئے گئے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کے پارٹی اور حکومتی امور پر مشاورت ہوگی، اجلاس میں آزاد کشمیر حکومت کے 100 روزہ پلان پر بھی غور کیا جائے گا۔میاں محمد نواز شریف مظفرآباد سے اسی روز سیاحتی مقام نیلم ویلی کے علاقے تاؤبٹ روانہ ہوں گے، میاں محمد نواز شریف نیلم ویلی کے سیاحتی مقام تاؤبٹ میں ایک روز قیام کریں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں