فیڈریشن آف انٹرنیشنل پولو زون ای کوالیفائرز:پاکستان نےپولو ورلڈ کپ 2027 ءکیلئے کوالیفائی کرلیا
پاکستانی ٹیم نے کوالیفائنگ راؤنڈ کے آخری میچ میں میزبان نائیجیریا کو 5 کے مقابلے میں 9 گول سے شکست دی،پاکستان نے زون ای کوالیفائرز میں اپنے تینوں میچ جیت کر ورلڈ کپ 2027 ءمیں جگہ بنائی
پاکستان نے فیڈریشن آف انٹرنیشنل پولو کے زون ای کوالیفائرز میں اپنے تینوں میچ جیت کر ورلڈ کپ میں جگہ بنائی، پاکستان نے پہلے میچ میں ایران کو 6-10 اور دوسرے میچ میں روایتی حریف بھارت کو 4-7 سے شکست دی تھی
سپورٹس ڈیسک
ابوجا:(جاگیرنیوز) پاکستان نے فیڈریشن آف انٹرنیشنل پولو کے زون ای کوالیفائرز میں نا ئیجیریا کو شکست دے کر 13ویں پولو ورلڈ کپ2027 ءکے لیے کوالیفائی کرلیا۔
پاکستانی ٹیم نے کوالیفائنگ راؤنڈ کے آخری میچ میں میزبان نا ئیجیریا کو 5 کے مقابلے میں 9 گول سے شکست دی۔ پاکستان نے فیڈریشن آف انٹرنیشنل پولو کے زون ای کوالیفائرز میں اپنے تینوں میچ جیت کر ورلڈ کپ میں جگہ بنائی۔ابوجا کے گارڈز پولو کلب میں 9 سے 16 نومبر تک جاری رہنے والے کوالیفائنگ ایونٹ میں پاکستان، بھارت، ایران اور نائیجیریا کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ پاکستان نے پہلے میچ میں ایران کو 6-10 اور دوسرے میچ میں روایتی حریف بھارت کو 4-7 سے شکست دی تھی۔13واں پولو ورلڈ کپ 2027 ءمیں یوراگوئے میں کھیلا جائے گا جہاں پاکستان عالمی اعزاز کے لیے میدان میں اترے گا۔

