پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان، اطلاق 17 نومبر کے لیے ہو گا، نوٹیفکیشن جاری

پٹرول کی نئی قیمت 2 روپے فی لیٹر کمی کے بعد 328 روپے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 2 روپے فی لیٹرکمی کے بعد 358 روپے ہو گئی ہے،نوٹیفکیشن

اسلام آباد:(جاگیرنیوز)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان کر دیا گیا، جس کا نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2، 2 روپے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے۔ قیمتوں میں کمی کا اطلاق منگل 17 نومبر کے لیے ہو گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی نئی قیمت 2 روپے فی لیٹر کمی کے بعد 328 روپے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 2 روپے فی لیٹرکمی کے بعد 358 روپے ہو گئی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں