رکن پنجاب اسمبلی شکیلہ جاوید آرتھر کی پاکستانی سفارت خانے کے ڈپٹی سربراہ مشن علی ستار سے ملاقات

شکیلہ جاوید آرتھر کو سفارت خانے کے عمومی امور، قونصلر خدمات اور ڈنمارک میں مقیم پاکستانی شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کے بارے میں تفصیلی آگاہی دی

ڈنمارک:(جاگیر نیوز) پنجاب اسمبلی کی رکن شکیلہ جاوید آرتھر نے ڈنمارک میں پاکستانی سفارت کے ڈپٹی سربراہِ مشن علی ستار سے ملاقات کی۔
شکیلہ جاوید آرتھر کو سفارت خانے کے عمومی امور، قونصلر خدمات اور ڈنمارک میں مقیم پاکستانی شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کے بارے میں تفصیلی آگاہی دی

ملاقات کے دوران علی ستار نے شکیلہ جاوید آرتھر کو سفارت خانے کے عمومی امور، قونصلر خدمات اور ڈنمارک میں مقیم پاکستانی شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کے بارے میں تفصیلی آگاہی دی۔ اس موقع پر شکیلہ جاوید آرتھر نے سفارت خانے کے دیگر عملے سے بھی ملاقات کی اور وہاں کے نظم و ضبط، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور خدمات کو سراہا۔شکیلہ جاوید آرتھر نے ڈنمارک میں مقیم پاکستانی مسیحی برادری کے ساتھ پاکستانی سفارت خانے کی خصوصی توجہ، محبت اور تعاون کو قابلِ تحسین قرار دیا۔ انہوں نے اس بات کو خوش آئند قرار دیا کہ سفارت خانہ تمام پاکستانی شہریوں، بالخصوص اقلیتی برادریوں کے ساتھ محبت اور احترام کا رویہ رکھتا ہے۔اس ملاقات کا اہتمام آل پاکستان کرسچن لیگ کے رہنما نواز سلامت نے کیا تھا۔ انہوں نے بھی نائب سربراہِ مشن علی ستار اور بالخصوص ڈنمارک میں پاکستان کے سفیر شعیب سرور کی جانب سے پاکستانی مسیحی برادری کے لیے محبت، خلوص اور خصوصی تعاون کو سراہا۔واضح رہے کہ سفیر پاکستان شعیب سرور ذاتی مصروفیات کے باعث اس وقت پاکستان میں موجود ہیں، تاہم انہوں نے اپنا نیک تمناؤں کا پیغام بھجوایا اور شکیلہ جاوید آرتھر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں