وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں صوبہ میں ترقی کا سفر تیزی سے جاری ہے،زیب النسا ن
راولپنڈی آمد پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا تاریخی استقبال کیا جائے گا،وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورہ کے حوالے سے تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں،رکن صوبائی اسمبلی پنجاب
راولپنڈی:(جاگیر نیوز ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی راولپنڈی آمد پر اہلیان شہر بھرپور استقبال کریں گے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں صوبہ میں ترقی کا سفر تیزی سے جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی پنجاب زیب النسا نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف منگل کو راولپنڈی کا دورہ کریں گی۔ اس حوالے سے رکن صوبائی اسمبلی پنجاب زیب النسا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی راولپنڈی آمد پر اہلیان شہر بھرپور استقبال کریں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں صوبہ میں ترقی کا سفر تیزی سے جاری ہے۔ راولپنڈی میں رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب کی قیادت میں مسلم لیگ خواتین ونگ بھرپور فعال ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورہ کے حوالے سے تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے دور میں صوبہ بھر بلخصوص راولپنڈی میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے ہیں۔ کئی منصوبوں پر کام جاری ہے۔ راولپنڈی آمد پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا تاریخی استقبال کیا جائے گا۔


