پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اور پہلا میچ پشاور میں ہوگا،محسن نقوی نے اعلان کردیا

جنوری کے تیسرے ہفتے میں تین ٹیموں کا ٹی 20 مقابلہ کروائیں گے، قومی ٹیم، انڈر 19 اور پاکستان شاہینز کی ٹیموں کے درمیان ایک ہفتے کا ٹورنامنٹ ہوگا،سب کو مبارکباد دیتا ہوں کہ کے پی میں کرکٹ اب آگئی ہے

31 دسمبر کو نیوایئر کا جشن پشاور اسٹیڈیم کے اندر ہی منائیں گے، پی ایس ایل کا میچ پشاور میں کروانے کی پچھلے سال بھی بھرپور کوشش کی تھی ، فیصل کریم کنڈی اور محسن نقوی کی مشترکہ پریس کانفرنس

پشاور:(جاگیرنیوز) پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اور پہلا میچ پشاور میں ہوگاچیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اعلان کردیا.
گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال تیزی سے بہتر ہو رہی ہے، 12 سال بعد مارچ میں پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اور پہلا میچ پشاور میں ہوگا، جنوری کے تیسرے ہفتے میں تین ٹیموں کا ٹی 20 مقابلہ کروائیں گے، قومی ٹیم، انڈر 19 اور پاکستان شاہینز کی ٹیموں کے درمیان ایک ہفتے کا ٹورنامنٹ ہوگا۔محسن نقوی نے کہا کہ سب کو مبارکباد دیتا ہوں کہ کے پی میں کرکٹ اب آگئی ہے، 31 دسمبر کو نیوایئر کا جشن پشاور اسٹیڈیم کے اندر ہی منائیں گے، پی ایس ایل کا میچ پشاور میں کروانے کی پچھلے سال بھی بھرپور کوشش کی تھی لیکن سیاست کے سوا بہت سی وجوہات تھیں جس کی وجہ سے ممکن نہ ہو سکا۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ کے پی نے پاکستان ٹیم کیلیے زبردست قسم کے کھلاڑی دیے، کرکٹ میں جو ٹینلٹ آ رہا ہے اسے ضائع نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ آج خوشی کا دن ہے کہ کے پی میں اچھی چیز آئی ہے، صوبے کے عوام کو کسی صورت مایوس ہونے کی ضرورت نہیں، عوام خود دیکھ لیں کہ چیزیں بہتری کی طرف جا رہی ہیں یا برائی کی طرف، یہاں امن و امان کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے۔ایک سوال کے جواب میں چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ابھی ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان کر دیا تو ٹکٹیں ہاتھوں ہاتھ فروخت ہو جائیں گی۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں