اپنا گھر اسکیم کی تقریب:عام آدمی کے حقوق کے لیے وفاق اور صوبوں کو مل کر کام کرنا ہوگا، وزیراعظم

اپنا گھر اسکیم میں 100 ارب کے قرضوں کے اجرا پر تقریب،وزیراعظم کا اسکیم میں شامل 5 بینکوں کو بلیو پاسپورٹ دینے کا اعلان،آج کا دن ہزاروں خاندانوں کیلئے خوشی کا دن ہے

محمد نواز شریف کی قیادت میں پنجاب میں آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم شروع ہوئی، پہلا منصوبہ آشیانہ قائد تھا، پھر آشیانہ اقبال اور پنجاب کے دیگر شہروں میں اس کا آغاز ہوا

ملک میں سب کو برابر کے حقوق ملنے چاہئیں عام آدمی کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات ناگزیر ہیں،وقت کسی کا انتظار نہیں کرتا، جن خاندانوں کو بینکوں کے ذریعے قرضے ملے ہیں، یہ قابل تحسین اقدام ہے،وزیراعظم کاتقریب سے خطاب

اسلام آباد:(جاگیرنیوز)وزیراعظم نے کہا ہے کہ 500 ارب روپے کے قرضے منظور ہوچکے ہیں،وزیراعظم اپنا گھر پروگرام اسکیم نے شہریوں کو 100 ارب روپے سے زائد مالیت کے قرضوں کے اجرا کا سنگ میل عبور کرلیا،اگلے 6 ماہ میں ایک ہزار ارب روپے کی ادائیگی کا ہدف حاصل کرنے کے لیے دوبارہ تقریب منعقد کی جائے گی۔
یہ بات انہوں ںے اسلام آباد میں اپنا گھر اسکیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، 100 ارب قرضوں کے اجرا پر یہ تقریب منعقد کی گئی۔وزیراعظم نے کہا کہ جن خاندانوں کو عزت و وقار کے ساتھ گھر ملا ہے انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں، آج کا دن ہزاروں خاندانوں کیلئے خوشی کا دن ہے، محمد نواز شریف کی قیادت میں پنجاب میں آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم شروع ہوئی، پہلا منصوبہ آشیانہ قائد تھا، پھر آشیانہ اقبال اور پنجاب کے دیگر شہروں میں اس کا آغاز ہوا، پاکستان کے قیام کے وقت لاکھوں مسلمانوں نے خون کے دریا عبور کیے۔انہوں ںے کہا کہ ملک میں سب کو برابر کے حقوق ملنے چاہئیں عام آدمی کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات ناگزیر ہیں، وفاق اور صوبوں کو مل کر دن رات کام کرنا ہوگا، وقت کسی کا انتظار نہیں کرتا، جن خاندانوں کو بینکوں کے ذریعے قرضے ملے ہیں، یہ قابل تحسین اقدام ہے، اس عمل میں نہ کرپشن ہوئی ہے نہ اقربا پروری، یہ بہت بڑی کامیابی ہے، اپنا گھر پروگرام کے تحت ساڑھے 6 ماہ میں 18 ہزار 500 گھروں کیلئے 100 ارب روپے تقسیم کیے گئے، جو اب بڑھ کر 112 ارب روپے ہو چکے ہیں، 500 ارب روپے کے قرضے منظور ہو چکے ہیں، اگلے 6 ماہ میں ایک ہزارارب روپے کی ادائیگی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے دوبارہ تقریب منعقد کی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ اپنا گھر، اپنا آشیانہ پروگرام کے تحت گھروں کی تعداد کی کوئی حد مقرر نہیں، شاہانہ گھروں کی ضرورت اشرافیہ کو ہوتی ہے، وہ دو دو اور چار چار کنال کے گھر بنا سکتے ہیں، گھر غریب اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والوں کو چاہیے، ایک لاکھ، دو لاکھ یا پانچ لاکھ کی کوئی پابندی نہیں، غریبوں کے لیے جتنے گھر بنانے پڑے بنائیں گے، بینک قرضوں کی منظوری لائٹننگ اسپیڈ سے کریں، اس عمل میں کوئی سیاسی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی اس مقصد کے لیے جو بھی رکاوٹیں ہیں، انہیں مل بیٹھ کر دور کریں گے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کسی نے قرضے لینے والوں سے سیاسی جماعت نہیں پوچھی، اسی کو شفافیت اور میرٹ کہتے ہیں، میرٹ پر کسی مخالف جماعت کے شخص کو قرض ملتا ہے تو ضرور ملنا چاہیے، بینک میرٹ پر قرضے فراہم کرنے کے لیے آسانیاں پیدا کریں، یہ وسائل قوم کے ہیں اور حق داروں کے لیے ہیں۔انہوں نے اعلان کیا کہ پروگرام میں حصہ لینے والے 5 بینکوں کو بلیو پاسپورٹس جاری کیے جائیں گے، یہ فیصلہ بینک مالکان اور سی ای اوز خود کریں کہ پاسپورٹ کون وصول کرے گا، یہ 5 بینک اس مقصد کے لیے ایمبیسڈرز ایٹ لارج ہوں گے، آباد، اسٹیٹ بینک، حکومت اور بلڈرز کو ایک جگہ بٹھا کر فوری اجلاس منعقد کیا جائے، وزارت ہاؤسنگ کے سیکرٹری کو بھی بلائیں اور سہ فریقی معاہدے کا جائزہ لے کر اسے عملی شکل دیں۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان کو قائداعظم کا پاکستان بنانا ہے تو امانت، محنت اور دیانت کے اصولوں پر چلنا ہوگا، اللہ ہمیں ہمت اور توفیق دے کہ ہم مل کر پاکستان کو عظیم بنائیں۔اسلام آباد میں وزیراطلاعات ونشریات عطاءاللہ تارڑ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہا جاتا ہے کہ مرد مکان تعمیر کرتا ہے اور عورت اسے گھر بناتی ہے، کئی بہنیں ایسی ہیں جنہوں نے مکان تعمیر کیا اور اسے گھر بنایا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں