محکمہ تعلیم پنجاب کا بڑا فیصلہ:سکولوں کے اطراف غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم
پنجاب بھر کے نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کے اطراف جامع سروے کرنے کی ہدایات
لاہور: (جاگیر نیوز) پنجاب کے سکولوں کے اطراف غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف بڑا فیصلہ کیا گیا ہے۔
محکمہ تعلیم کےتمام اضلاع کے افسران کو 7 روز میں تصاویر سمیت جامع رپورٹ محکمہ تعلیم پنجاب کو بھجوا نے کے احکامات جاری۔ بچوں کے تحفظ کے لیے طلباء، والدین اور مقامی آبادی میں آگاہی مہم چلانے اور سکول سربراہان سرگرمیوں کی فوری رپورٹ دینے کاحکم جبکہ کارروائی میں ضلعی انتظامیہ، پولیس اور فوڈ اتھارٹی کو شامل کرنے کی ہدایت۔ مضرصحت کھانے فروخت کرنے والوں اور تجاوزات کے خلاف فوری بھی کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔ پنجاب بھر کے نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کے اطراف جامع سروے کرنے کی ہدایات جاری۔ گیس سلینڈر اور آتش گرمواد لے جانے والی ریڑھیاں فوری ہٹائی جائیں۔غباروں میں گیس بھرنے والی ریڑھیوں کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔


