پی ایس ایل 10: ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی بیٹنگ جاری
پی ایس ایل 10 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 143 رنز کا ہدف دیا ہے
لاہور:(جاگیرنیوز) قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری ایونٹ کے 15 ویں میچ میں ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی بیٹنگ جاری ہے.
کراچی کنگزنے 10اورزکےاختتام پردو وکٹ کے نقصان پر 82رنزبنالئےہیں.قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری ایونٹ کے 15 ویں میچ میں کراچی کنگز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 19.3 اوورز میں 142 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔گلیڈی ایٹرز کی جانب سے فہیم اشرف 43 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کوشل مینڈس 36، حسن نواز 35، رائلی روسو 10، کپتان سعود شکیل 6، مارک چیپمن 4،خرم شہزاد 1، محمد وسیم 1 جبکہ فن ایلن اور محمد عامر بغیر کھاتا کھولے پویلین لوٹے،ابرار احمد 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔کنگز کی جانب سے حسن علی نے 3، میر حمزہ اور عباس آفریدی نے 2، 2 اور محمد نبی اور فواد علی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
کراچی کنگزاسکواڈمیں ڈیوڈ وارنر (کپتان)، ٹِم سائفرٹ (وکٹ کیپر)، جیمز ونس، شان مسعود، عمیر بن یوسف، خوشدل شاہ، محمد نبی، عباس آفریدی، حسن علی، میر حمزہ، فواد علی ،جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزمیں سعود شکیل (کپتان)، فن ایلن، رائلی روسو، کوشل مینڈس، مارک چیپمن، حسن نواز، فہیم اشرف، محمد وسیم، محمد عامر، خرم شہزاد، ابرار احمدشامل ہیں.




