بلاول بھٹو زرداری اور شیری رحمان کی اسرائیل کے ایران پر بلااشتعال حملے کی بھرپورمذمت

ایران پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا اور خطے کے امن و استحکام کو سنگین خطرہ لاحق ہو گیا ہے

اسلام آباد:(جاگیرنیوز)چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری اور نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے ایرانی عوام سے اس مشکل کی گھڑی میں دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیا.
ایران پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا اور خطے کے امن و استحکام کو سنگین خطرہ لاحق ہو گیا ہے،ہم تمام ذمہ دار اقوام اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کشیدگی کم کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں،ذمہ دار اقوام اور اقوام متحدہ بین الاقوامی قانون کی پاسداری کے لیے مل کر کردار ادا کریں،عالمی برادری کے مثبت کردار سے جارحیت اور تصادم کے بجائے دنیا میں امن اور سلامتی کو فروغ حاصل ہوگا.جبکہ نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے اسرائیل کی ایران کیخلاف جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اسرائیل کی جانب سے ایران پر غیر قانونی حملے عالمی انصاف اور قانون کی روح کے منافی ہیں،عام شہریوں اور بچوں پر بمباری بین الاقوامی انسانی ضابطوں کی صریح خلاف ورزی ہے ، اسرائیلی کارروائیاں عالمی امن کے اصولوں کی کھلم کھلا پامالی ہیں ، مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کسی بھی لمحے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے، تہران کا دفاع اس کی خودمختاری اور بین الاقوامی چارٹر کے تحت اس کا جائز حق ہے ، عالمی برادری کو اب خاموش تماشائی بننے کے بجائے فعال کردار ادا کرنا ہوگا، سلامتی کونسل کی فوری اور مؤثر مداخلت وقت کی اہم ترین ضرورت ہے.اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے ایرانی فوج کے اہلکاروں کی مغفرت کیلئے دعاگو ہوں، تمام تر ہمدردیاں ایرانی عوام کے ساتھ ہیں.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں