بھارت اپنی رسوائی کی داستان چھپانے میں ناکام رہا، سچ دنیا کے سامنے آ گیا، شیری رحمان
نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے رافیل طیارے گرنے سے متعلق بیان پر ردعمل
اسلام آباد:(جاگیرنیوز)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہاہےکہ بھارت اپنی رسوائی کی داستان چھپانے میں ناکام رہا، سچ دنیا کے سامنے آ گیا.
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ میں بھارت کے 5 طیارے گرنے کی تصدیق کر دی ہے،سینیٹر شیری رحمان کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے رافیل طیارے گرنے سے متعلق بیان پر ردعمل، انہوں نے کہا کہ مودی اب ہمت کریں اور کہیں کہ امریکی صدر جھوٹ بول رہے ہیں،بھارت بغیر ثبوت پاکستان پر الزام تراشی کرتا رہا،پاکستان نے پہلگام واقعے پر غیرجانبدار تحقیقات کی پیشکش کی جس کو بھارت نے ٹھکرایا،امریکا نے واقعے کی مذمت کی لیکن پاکستان پر الزام کی حمایت نہیں کی،بھارتی جارحیت کا پاکستان نے بھرپور جواب دیا،پاکستانی پائلٹس نے بہادری سے دشمن کے عزائم ناکام بنائے، پاکستان امن کا داعی ہے لیکن ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا، اگر بھارت نے دوبارہ ایسی غلطی کی تو پاکستان کا جواب پہلے سے زیادہ سخت اور تکلیف دہ ہوگا.




