خوبصورت گھروں میں نہیں خوبصورت دلوں میں رہنا کمال ھے

تحریر:احمد خان اعوان
“ٹھیک ہوں” یہ تو ہم کسی سے بھی کہہ سکتے ہیں، لیکن “پریشان ہوں” یہ کہنے کے لئے بہت خاص کی ضرورت ہوتی ہے، جو کہ ہر کسی کے پاس دستیاب نہیں ہوتے۔۔۔۔ لوگ وہی خوبصورت ہوتے ہیں جن سے بات کر کے دل ہلکا اور پُر سکون اور مطمئن ہو جائے ۔۔! کچھ لوگ اتنے خوش مزاج اور دل نشین اور خوبصورت ہوتے ہیں کہ ان کا ساتھ بہت بڑی نعمت ثابت ہوتا ہے۔۔۔۔!!
ایسے لوگوں سے ہی اپنے دل کی بات کہنے کا دل چاہتا ہے۔۔۔انسان کا خوش گفتار ہونا بھی ایک نعمت ہے لفظ ادا ہوں، اور دل میں اُتر جائیں لہجے میں وہ تاثیر ہو کہ الفاظ سماعتوں سے گزر کر روح کو چھو جائیں۔۔دلوں میں اُترنے کے لئے سیڑھیوں کی نہیں اچھے الفاظ اور اچھے اخلاق کی ضرورت ہوتی ہے، دل ایک باغ کی طرح ھے۔ اس میں محبت بھی اُگتی ھے ، نفرت بھی ، ڈر بھی ، رضا بھی، اور ناراضگی بھی اگتی ھے، یہ آپ پر منحصر ھے کہ آپ کیسا بیج بوتے ہیں۔۔۔ ۔ کسی بھی رشتے میں خوبصورت ہونا کوئی معنی نہیں رکھتا وفادار اور مخلص ہونا ہی اہمیت رکھتا ہے۔۔۔۔ خوبصورت لوگ اچھے نہیں ہوتے، جبکہ اچھے لوگ ہمیشہ ہی خوبصورت ہوتے ہیں۔۔۔دراصل انسان کا دل خوبصورت ہونا چاہیئے ۔۔ان کے بولوں سے ساری پریشانیاں دور ہو جاتی ہیں اور چہرے پر رونق خود بخود آ جاتی ھے۔۔خوبصورت گھروں میں نہیں بلکہ خوبصورت دلوں میں رہنا کمال ھے ۔۔۔۔!!

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں