رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: پاکستانی ٹیم نے ٹورنامنٹ کے اہم میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد بھارتی ٹیم کو 48 رنز سے شکست دی
اس تنازع پر تاحال ایشین کرکٹ کونسل اور دونوں ممالک کے بورڈز کی جانب سے کوئی وضاحت یا بیان جاری نہیں ہوا ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاس تنازع، میچ ریفری نے فیصلہ کیوں بدلا؟
پاکستان کی طرف سے حسن نواز نے شان دار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، انہوں نے 79 رنز کی ذمہ دارانہ بلے بازی کے علاوہ 3 وکٹیں بھی حاصل کیں،اس کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار
دوحہ:(جاگیرنیوز)دوحہ میں رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے اہم میچ میں پاکستان اے نے دلچسپ مقابلے کے بعد بھارت اے کی ٹیم کو 48 رنز سے شکست دی۔
قومی ٹیم نےٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کو 314 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم پوری انڈین ٹیم 265 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔پاکستان کی طرف سے حسن نواز نے شان دار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، انہوں نے 79 رنز کی ذمہ دارانہ بلے بازی کے علاوہ 3 وکٹیں بھی حاصل کیں، ان میں ایک وکٹ ابھیشک شرما کی بھی تھی جو ایک وقت میں پاکستانی بولرز کے خلاف جارحانہ بیٹنگ کررہے تھے۔ اس کارکردگی پر حسن نواز کو پلیئر آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستان اے کے کپتان عبدالصمد نے ٹاس کے لیے ’ہیڈز‘ کا انتخاب کیا، سکہ اچھالا گیا تو وہ ہیڈز پرگرا تاہم میچ ریفری پردیپ جے پرکاش نے نتیجہ ’ٹیل‘ قرار دے دیا۔اس موقع پر پاکستانی کپتان عبدالصمد نے فوری طور پر زمین پر جھک کر سکے کو دیکھا اور ریفری کی توجہ سکے کی جانب کرواتے ہوئے کہا کہ ہیڈز آیا ہے جس پر ریفری نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے فیصلہ تبدیل کرلیا۔جس کے بعد عبدالصمد نے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔اس واقعے نے پاکستان اے اور بھارت اے کے میچ کے دوران ٹاس کے طریقہ کار اور میچ آفیشلز کی غیرجانبداری سے متعلق سوالات اٹھا دیے۔ٹاس کے اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے اور بھارتی کرکٹ کے متنازع طرزِعمل پر تنقید کی جارہی ہے۔وزیراعظم یوتھ پروگرام کے فوکل پرسن ساجد عثمانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ”میچ ریفری نے مائیک پر واضح اعلان کردیا کہ بھارت ٹاس جیت گیا ہے۔ لیکن اگر آج کپتان عبدالصمد کی آنکھیں کھلی نہ ہوتیں تو یہ ٹاس بھی بے ایمانی سے بھارت کی جھولی میں چلاجاتا۔“واضح رہے کہ اس تنازع پر تاحال ایشین کرکٹ کونسل اور دونوں ممالک کے بورڈز کی جانب سے کوئی وضاحت یا بیان جاری نہیں ہوا ہے، معاملہ صرف سوشل میڈیا پر زیرگردش ہے اور اس پر دونوں ممالک سمیت دنیا بھر کے کرکٹ شائقین اور اسپورٹس جرنلسٹ نے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔


