ایشین کرکٹ کونسل نے نجم سیٹھی کے بیان کو ’’بے بنیاد‘‘ قرار دیدیا

ایشین کرکٹ کونسل ( اسے سی سی) نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کے تبصرے کو بے بنیاد قرار دے دیا۔
ایشین کرکٹ کونسل نے پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کے بیان پر تردید کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ اپنے طے شدہ طریقہ کار کی پیروی کرتے ہوئے کیلنڈر 2023-24ء کا اعلان کیا ہے۔
اے سی سی نے کیلنڈر کو ترقیاتی کمیٹی اور فنانس اینڈ مارکیٹنگ کمیٹی نے 13 دسمبر 2022ء کو ہونے والی میٹنگ میں منظور کیا تھا، جس کے بعد تمام شریک اراکین کو انفرادی طور پر بتایا گیا جبکہ پی سی بی کو 22 دسمبر 2022ء کو ایک ای میل کے ذریعے آگاہ کیا گیا تھا۔
ایشین کرکٹ کونسل نے مزید کہا کہ بعض ممبر بورڈز سے جوابات موصول ہوگئے ہیں تاہم پی سی بی سے کوئی تبصرہ یا تجویز کردہ ترمیم موصول نہیں ہوئی۔ چنانچہ سوشل میڈیا کے توسط سے نجم سیٹھی کے تبصرے بے بنیاد ہیں اور اے سی سی ان کی سختی سے تردید کرتی ہے۔
دوسری جانب بھارتی بھارتی صحافی وکرانت گپتا کو دیئے گئے انٹرویو میں مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ اے سی سی کے صدر اور سیکریٹری بی سی سی آئی کی جانب سے کیلنڈر ایئر اور ایشیاءکپ کا شیڈول جاری کرنے پر کوئی ای میل یا فون نہیں آیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں