بھارتی شہر پونے میں پولیس نے موسیقار اے آر رحمان کا کنسرٹ رکوادیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک )بھارتی شہر پونے میں پولیس نے مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد کنسرٹ جاری رکھنے پر بھارت کے لیجنڈری موسیقار اور گلوکار اے آر رحمان کا میوزک شو بند کرادیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ایک وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک پولیس افسر اسٹیج پر واک کرتے ہوئے اے آر رحمان اور دیگر فنکاروں کو شو کو روکنے کا حکم دیتا ہے۔

اتوار کی رات پونے شہر کے راجہ بہادر ملز کے مقام پر آسکر انعام یافتہ لیجنڈری گلوکار کو سننے کیلئے مداحوں کی ایک بڑی تعدار موجود تھی۔
بندگارڈن پولیس اسٹیشن کے افسر سنتوش پاٹیل نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے شو کو بند کرایا تھا کیوں کہ دس بجے کی ڈیڈلائن گزر چکی تھی۔

پولیس اافسر سنتوش کے مطابق اے آر رحمان اور دیگر فنکاروں نے ان کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے شو کو بند کردیا تھا۔

سوشل میڈیا صارفین کے مطابق اس واقعے سے لوکل اتھارٹیز کی جانب سے عوامی اجتماعات میں وقت کی پابندی کرنے کی اہمیت واضح ہوتی ہے اور یہ اچھا عمل ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں