بھارت جانا ثبوت ہے کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کو اہمیت دیتا ہے، وزیرخارجہ بلاول بھٹو

بھارت جانا ثبوت ہے کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کو اہمیت دیتا ہے، وزیرخارجہ ویب ڈیسک جمعرات 4 مئ 2023 شیئرٹویٹشیئرای میلتبصرے مزید شیئر مزید اردو خبریں ایس سی او کی رکنیت پاکستان کے لیے اہم ہے،بلاول بھٹو زرداری:فوٹو:فائل ایس سی او کی رکنیت پاکستان کے لیے اہم ہے،بلاول بھٹو زرداری:فوٹو:فائل

اسلام آباد:(ویب ڈیسک )وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کو بہت اہمیت دیتا ہے۔
شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے بھارت روانگی سے قبل وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میرا بھارت جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان ایس سی او اور اس کی رکنیت کو کتنی اہمیت دیتا ہے۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ایس سی وزرائے خارجہ اجلاس کے موقع پر رکن ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتوں کا منتظر ہوں۔ ان ملاقاتوں میں باہمی تعلقات ، خطے اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال ہوگا۔
ایس سی او وزرائے خارجہ کا دو روزہ اجلاس آج سے بھارت کے شہر گووا میں شروع ہوگا۔ ایس سی او کے رکن ممالک میں چین ،پاکستان، بھارت، روس، قازقستان، کرغیزستان، تاجکستان اور ازبکستان شامل ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں